پیغام پاکستان فتوے میں ممنوعہ دہشت گرد جماعتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا، سلسلہ نہ رکا تو سوات جیسے سانحات ہوتے رہیں گے،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

ناشران بتائیں کہ پاکستان میں صرف 1829علماء ہیں ؟ بیرونی ڈالر وں سے پاک سرزمین کو چھلنی کرنے والوں کو محترم کیوں بنایا گیا؟ تحقیقات کی جائیں ،کمیٹی عہدیداروں سے خطاب

اسلام آباد (ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان فتوے میں کالعدم جماعتوں کو شامل کرکے عوام کو دھوکہ اور ممنوعہ دہشت گردجماعتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے ، جب تک کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے حوالے سے دوہری پالیسی جاری رہے گی سوات جیسے سانحات رونما ہوتے رہیں گے ، سوات میں 11سپوتوں کی شہادت نے پوری قوم کو سوگوار کردیا، دہشت گردی پاکستان کو دباؤ میں رکھنے اور سی پیک کو ناکام بنانے کا امریکی وبھارتی حربہ ہے دہشت گردی کے سانحات کا مقصدکشمیر و فلسطین کے سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانا ہے ، استعماری قوتیں جان لیں دنیا کی کوئی طاقت حسینی ؑ عزم سے سرشار کشمیرو فلسطین کی آزادی کی تحریکوں کو نہیں دبا سکتی ،پوری قو م 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کرتحریک آزادی کشمیر سے اپنی لازوال وابستگی کا اظہار کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے یوم یکجہتی کشمیر کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اسلام 14سو سال قبل قرآن و سنت کی صورت واضح اور دوٹوک بیانیہ دے چکا ہے، پیغام پاکستان کے ناشران بتائیں کہ کیاپاکستان میں صرف 1829علماء ہیں ؟کالعدم جماعتوں ،بیرونی ڈالر وں سے پاک سرزمین کو چھلنی کروانے والوں اور دہشت گرد جماعتوں کے سرپرستوں کو محترم کیوں بنایا گیا؟حکومت تحقیقات کروائے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس کی پرورش استعماری قوتوں نے کی اور سب سے زیادہ نقصان اسلام و مسلمانوں کو اٹھانا پڑا روس کی شکست و ریخت کے بعد استعماری قوتوں نے اسلام کو ٹارگٹ بنالیانائن الیون کا ڈرامہ رچا کر اسامہ کے بہانے افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجائی گئی اور پاکستان کو فرنٹ لائن سٹیٹ بنو اکرپون لاکھ شہادتوں کا تحفہ دیا گیا افغانستان میں ہزاروں لاکھوں لوگوں کو تہہ تیغ کردیا گیا،بڑا بش چھوٹا بش، کلنٹن اوبامہ سبھی نے اس ڈرامے میں اپنا حصہ ڈالا ٹرمپ نے تو انتخاب ہی اسلام دشمنی کے نعرے پر جیتااور صدر منتخب ہوتے ہی دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ نتھی کردیا گیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پاکستان 70سال استعماری سرغنے امریکہ کے ہاتھوں استعمال ہو تا رہا لیکن امریکہ بہادر نے 65ہو یا 71ہمیشہ پاکستان کو دھوکے دیئے بھارت نے 74میں پوکھران میں ایٹمی دھماکہ کیا 98میں مزید پانچ کرڈالے جب پاکستان نے اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے ایٹمی دھماکے کئے تو پاکستان کو پابندیوں میں جکڑ دیا گیا اور ایسی کھلبلی مچی جو آج تک ختم نہیں ہو سکی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے متعدد مواقع پر امریکہ کو بچایا پاک فوج اگرسوات میںآپریشن کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانے نہ اکھاڑتی تو نیٹوا فواج بدترین تباہی سے دوچار ہو جاتیں تاریخی آپریشن کے بعد ہی امریکہ افغانستان میں فوجیں کم کرنے پر تیار ہوا امریکہ کو پاکستان کے احسانات ہمیشہ یادرکھنے چاہئیے تھے لیکن احسان فراموشی استعماری بھیڑئیے کی نس نس میں بھری ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ساری دنیا پر واضح اور عیاں ہے کہ جنوبی ایشیا میں بدامنی اور پاک بھارت دشمنی کی اساس مسئلہ کشمیر ہے تقسیم ہند کے پلان کوبھارت نے حیدر آباد جوناگڑھ مناوادر کے بعد کشمیر پر قبضہ جما کر سبوتاژ کیابھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیااستصواب رائے کی قراردادوں کا اقرار کرکے مکر گیااور اب کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نئی زندگی ملی ہے جبکہ بھارت کی سات لاکھ جارح افواج تحریک حریت کے شعلوں کو بجھانے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ تمام قوتیں ذہن نشین رکھیں مسئلہ کشمیر کی موجود گی میں جنوبی ایشیا میں امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729