امریکہ عہد حاضر کا سب سے بڑا دھوکہ باز ; مہلک امداد سے چھٹکاراپاکستان کیلئے غنیمت ہے ,، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

پاکستان سکم نیپال یا بھوٹان نہیں! امریکی بھارتی جرنیلوں کوپاک فوج کاجواب پوری قوم کی آواز ہے 

بھارت اسرائیل کی جانب سے مذہبی آزادیوں کی درندانہ پامالی پر امریکہ کی آنکھیں بند اور پاکستان سمیت 9مسلم ممالک کی’واچ‘ مضحکہ خیز ہے، دینہ کے وفد سے خطاب 

اسلام آباد( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان سکم نیپال یا بھوٹان نہیں مسلمہ ایٹمی قوت ہے کسی مہم جوئی کی صورت میں پاکستانی قوم دشمن کے دانت کھٹے کردے گی بھارت و امریکہ کے جرنیلوں کو دیا جانے والاپاک فوج کاجواب پوری قوم کی آواز ہے ، امریکہ عہد حاضر کا سب سے بڑا دھوکہ باز اور پیٹھ میں چھرا گھونپنے والا دوست ہے اسکی مہلک امداد سے چھٹکاراپاکستانی معیشت اور خودمختاری کیلئے غنیمت ہے ، پاکستان امت مسلمہ کی امید ہے فلسطین کی قرارداد اقوام متحدہ میں لانے کے پاکستانی اقدام پر امریکہ کو شدید تکلیف پہنچی حالیہ پابندیاں اسی تناظر میں لگائی جا رہی ہیں، بھارت اسرائیل کی جانب سے مذہبی آزادیوں کی درندانہ پامالی پر امریکہ کی آنکھیں بند اور پاکستان سمیت 9مسلم ممالک کی نگرانی’واچ‘ مضحکہ خیز ہے ، امریکہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل کرنااس کی اسلام و پاکستان دشمنی کا عکاس ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے دینہ کے وفدسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ’المجرب لا یجرب‘ آزئے کو آزمانا جہالت ہے پاکستان امریکی سینیٹروں اور جرنیلوں کی فون کالوں اور امریکی پینتروں سے غلط فہمی کا شکار نہ ہوامریکہ نے ہر آزمائش میں پاکستان کو دھوکہ دیا، 65اور71جنگوں میں آنکھیں پھیرنا ، پریسلر ترمیم سلالہ چیک پوسٹ حملہ ،آئے روز امریکی پابندیاں امریکی دغا بازیوں کے کھلے ابواب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا زلی دشمن ہے جس نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کبھی کوئی موقع ضائع نہیں کیا ، 65کی جنگ میں لاہور جم خانہ میں ناشتہ کرنے کے خواہشمندوں کو پاک فوج نے چھٹی کا دودھ یاد کرادیااور چونڈہ کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا۔اسی ہزیمت کا بدلہ چکانے کیلئے را کو تشکیل دیا گیا اور ایجنٹ مشرقی پاکستان میں داخل کردیئے گئے اور71میں پاکستان کو امریکہ نے بہت بڑا دھوکہ دیا ۷ویں بحری بیڑے کا جھانسہ دے کر پاکستان کا بیڑا غرق کرادیا، امریکہ 70سال پاکستان کو استعمال کرتا رہا لیکں جب بھی پاکستان کو ضرورت پڑٰ اس نے آنکھیں بدلا لیں بھارت نے 74میں ایٹمی دھماکہ کیا کسی کو کوئی تکلیف نہ ہوئی 98میں دوبارہ بھارت نے 5دھماکے کئے تمام شیطانی قوتوں نے خوشی کے شادیانے بجائے لیکن جب پاکستان نے جواب میں 6دھماکے کئے تو امریکہ اور اس کے پٹھوؤں کے پیٹ میں ابال اٹھ کھڑا ہوا اور پاکستان پر پابندیاں لگا دی گئیں ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے جولائی 17میں اپنے اداریے میں اعتراف کیا کہ مودی نے وزیر اعظم بننے کے بعد بھارت کی سیکولر بنیادوں کو ہلا دیا’مقدس گائے ‘ کا احترام نہ کرنے والوں کو موت کا سامناہے اور گاؤرکھشا مہم مذہبی آزادی کے نام پر دھبہ ہے، دوسری بڑی اقلیت سکھ بھی ہندو جنونیوں کی چیرہ دستیوں سے محفوظ نہیں مودی فرعون بن کر تمام اقلیتوں کا استحصال کررہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے اس سے زیادہ جیلوں میں گل سڑ رہے ہیں لیکن ہندوستان امریکی واچ لسٹ میں شامل نہیں ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں خاص ایجنڈا لے کر آیا تھاجس کا ہدف افغانستان و وسطی ایشیا کے معدنی ذخائر پر قبضہ جمانا تھا لیکن افغان مزاحمت کاروں نے اس کے اوسان خطا کردیئے ، امریکہ ڈومور کے مطالبے کر کے اپنی شکست کی خفت مٹارہا ہے وہاں بھار ت کو افغانستان میں وسیع اختیارات دے کر پاکستان سے نبردآزائی پر لگا دیا ہے پوری دنیا پر وواضح ہو چکا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو افغانستان سے کنٹرول کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سی آئی اے اور را افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے آئی ایس آئی ایس کو منظم کررہے ہیں جن میں عراق شام سے لائے گئے دہشت گرد بھی شامل ہیں جس کے اثرات پاکستان پر پڑ رہے ہیں لہذا پاکستان کیلئے افغان بارڈر مینجمنٹ اشد ضروری ہو گئی ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ دشمن کسی بھول میں نہ رہیں پاکستان کا ہر پیرو جواں وطن پر مر مٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729