راستے پرامن،تجارت حلال ، زمین آباد,دشمن کوعدل وانصاف پر مجبورکرنے اور معاشرے کی اصلاح کی کنجی ؛ آقای موسوی کا مختار سٹوڈنٹس نگران کونسل سے خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

علماء و قدآورشخصیات اپنے کردارسے اسلامی معاشرے کی رہنمائی کریں

پاکستان سے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کی رپورٹ طلب کرنااقوام متحدہ کااندھاپن ہے

اسلام آباد (ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اگرذوات قدسیہ کے فرمودات پرعمل ہوتاتوقصورجیسے واقعات رونما نہ ہوتے، تمام اہل اسلام بالخصوص علماء دانشوروں ،قدآورشخصیات کااخلاق و کرداراورحسن سلوک امربالمعروف ونہی عن المنکرکابہترین وسیلہ ہے، سب پر لازم ہے کہ اپنے اخلاق وکردارسے نیکی کاحکم دینے اورگناہوں کوترک کرنے کیلئے اسلامی معاشرے کی رہنمائی کریں ، ذرائع ابلاغ ، قلم کاروں کوچاہیے کہ وہ اپنے قلم وفن اورعلم ہنرکو نیکیوں کے نفاذاورناپسندیدہ افعال کی روک تھام کیلئے استعمال کریں ،ہرصورت میں ناپسندیدہ اخلاق کی ترویج سے پرہیزکیاجائے ، بے حیائی اورباطل کاپرچارکرنے والے ذرائع کااستعمال بندکرکے ظلم وزیادتی ، نا انصافی اورجرائم پرقابوپایاجاسکتاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی نگران کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح کیلئے نیکی وحسنات کاحکم دینااورمنکرات و برائیوں سے روکنے کیلئے عمومی نظارت کااحساس پیداکرنا اہم ترین اسلامی فریضہ ہے جس کے ذریعے دیگرفرائض قائم ہوتے ہیں یہ ایکدوسرے کی بہ نسبت اہل ایمان کی محبت کی نشانی ہے، حضرت باقرالعلوم ؑ کافرمان ہے کہ یہ فریضہ ابنیاء کاراستہ ، نیک لوگوں کاطریقہ اورایسی بڑی ذمہ داری ہے کہ جس کے ذریعے دیگرفرائض نافذ، راستے پرامن ، پررونق اورتجارت حلال ہوتی ہے، عوام کے حقوق اداہوتے ہیں ، زمین آباداوردشمن عدل وانصاف کرنے پرمجبورہوجاتے ہیں ، تمام امورکی اصلاح ہوجاتی ہے ۔ بنابرایں نیکی کاحکم اوربرائیوں سے روکناعمومی فریضہ ہے ، حکومت اورتمام افرادمعاشرہ کویکساں ذمہ داری کیساتھاس پرعمل کرناچاہیے ہروہ شخص جوستم گروں کے مقاصدکی ترویج یا انکے ظلم کی تقویت کاباعث بنے حرام کام انجام دیتاہے جسے روکناسب پرلازم ہے ۔


انہوں نے کہاکہ پاکستان سے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کی رپورٹ طلب کرنااقوام متحدہ کااندھاپن ہے جسے تمام شواہدپہلے ہی فراہم کیے جاچکے ہیں ، عالمی ادارہ آغازہی سے امریکی لونڈی کاکرداراداکررہاہے جسکی مشاورت سے امریکہ نے افغانستان کونشانہ بنایااورپاکستان کاگھیراؤکیا،عالمی استعمار، اسکے پٹھو عالمی اداروں کی اصل تکلیف پاکستان کانظریہ اساسی ، ایٹمی قوت ، عالم اسلام کاقلعہ ہونا اورسی پیک ہے جوعالمی شیطانوں کوکانٹے کی طرح کھٹک رہاہے اسی لئے وہ اپناپورازورمشرق وسطی میں یہوداورجنوبی ایشیاء میں ہنودکی چوہدراہٹ قائم کرنے کیلئے لگارہاہے لیکن اسے ذہن نشین رکھناچاہیے اب ایسانہیں چلے گا۔
آقای موسوی نے باورکرایاکہ وطن عزیزپاکستان استعماری سرغنہ کے نائن الیون ڈرامہ کے بعدسے بدترین بدامنی کاشکارہے ،پاکستان میں مسلط ایک ڈکٹیٹرکواستعمال کرکے اسے ہرسہولت فراہم کی گئی جس نے عالمی سرغنہ کی خوشنودی کیلئے اس کے تمام مطالبات تسلیم کیے چنانچہ دہشت گردی کے نام پر امریکہ کے میزائل بردار طیاروں نے افغان عوام کاقتل عام کیااوربعدازاں امریکی ڈرون طیاروں نے پاکستانی شہریوں کونشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح اور عیاں ہے کہ اافغان سرزمین کودہشت گردوں کی تربیت گاہ بناکربھارتی خفیہ ایجنسی رااور افغان ایجنسی این ڈی ایس ملکرپاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں مکمل طورپرملوث ہیں جس پرخطرناک بھارتی جاسوس کلبھوشن کی رنگے ہاتھوں گرفتاری اوراعتراف جرم گواہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خوددہشت گردی کانشانہ ہے جس نے بے پناہ جانوں کے نذرانے پیش کیے ،اربوں کھربوں کانقصان برداشت کیا ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان تیارکیا، ضرب عضب آپریشن کیاجبکہ ردالفساد آپریشن کے ذریعے اب بھی دہشت گردوں کی کمرتوڑی جارہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.