مخبوط الحواس ٹرمپ کے صدر بن جانے پر اسکے ووٹروں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے ،آغا حامد موسوی 

ولایت نیوز شیئر کریں

پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے والا امریکہ اسرائیل اور بھارت میں مذہبی آزادیاں کچلنے والوں کی سرپرستی کررہا ہے

امن پسند قوتیں دنیا کو جہنم بنانے کے صیہونی عزائم اور ٹرمپ کی قلابازیو ں کے خلاف متحد ہو جائیں ، قائد ملت جعفریہ کاگو جر خان کے عمائدین سے خطاب 

اسلام آباد ( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ پر شائع ہونے والی کتاب نے اُس کی حقیقت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ایسے مخبوط الحواس شخص کے صدر بن کر وائٹ ہاؤس پہنچ جانے پر اسکے ووٹروں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے ،پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے والا امریکہ اسرائیل اور بھارت میں مذہبی آزادیاں کچلنے والوں کی سرپرستی کررہا ہے ، ٹرمپ امریکہ کو واحد سپر پاور بنوانے کے پاکستانی احسان کا قرض اتار رہا ہے الزام تراشیاں ’ چور مچائے شور ‘کے مترادف ہیں ، القدس کو بین الاقوامی شہر قرار دیا جائے ، طاقتوروں کے مظالم کے خلاف قراردادیں ویٹو ہوتی رہیں تو دنیا سے امن ناپید ہو جائے گا، امن پسند قوتیں دنیا کو جہنم بنانے کے صیہونی عزائم اور ٹرمپ کی قلابازیو ں کے خلاف متحد ہو جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزرگ ماتمی سالارسید مروت حسین شاہ کی زیر سر کردگی ٹی این ایف جے گوجر خان کے عمائدین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکی پٹھو اسرائیل فلسطین میں مذہبی و انسانی آزادیاں مانگنے والوں کو دہشت گرد کہتا ہے اور کشمیریوں پر 70سال سے بھارتی افواج ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے دونوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں لیکن ان قراردادوں کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا رویہ مسلمانوں کے ساتھ معاندانہ ومنافقانہ ہے مشرقی تیمورسکاٹ لینڈجبرالٹر اور سوڈان میں غیر مسلموں کو تو حق خودارادیت دلوا دیا گیا لیکن مسلمانوں کے دیرینہ مسائل سے مسلسل چشم پوشی برتی جارہی ہے فلسطینی اور کشمیری آزادی کی تڑپ اور حق خود ارادیت کی طلب میں لاکھوں جانیں قربان کر چکے ہیں لیکن کسی عالمی ادارے کا ضمیر جوش نہیں مارتا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دلوانے کے پیچھے صدیوں پرانی منصوبہ بندی شامل ہے یہود و ہنود شیطانی سرغنے کی پشت پناہی کے سبب کشمیریوں فلسطینیوں کے حقوق پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں بھارت نے آج تک اقوام متحدہ کے وفد کو کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی وہاں مسلمان اپنے مذہبی تہواروں اور رسومات کی ادائیگی کے سبب خون میں نہلا دیئے جاتے ہیں لیکن بھارت کو کسی واچ لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ میانمار میں لاکھوں مسلمان کو خون میں نہلا دیا گیا ہزاروں مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کے دوران دم توڑ گئے لیکن عالمی اداروں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا،دنیا بھر کے اداروں نے برمی رہنما آنگ سان سوچی سے اعزازات واپس لے لئے لیکن مسلمانوں کے کھلے قتل عام پر نوبل کمیٹی نے آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لینے سے انکا رکر دیا ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ دنیا میں جنگل کا قانون نافذ کرنا چاہتا ہے اور ایسی آگ بھڑکانا چاہتا ہے جس سے دنیا کا کوئی ملک اور آدمی محفوظ نہیں رہ سکے گا اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اگر دنیا کو امنستان بنا نا چاہتے ہیں توانہیں امریکی چیرہ دستیوں کو روکنا ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729