مختارفورس پاکستان کے سنیئررہنماسید نذر حسین شاہ سپردخاک 

ولایت نیوز شیئر کریں

قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کااظہارتعزیت

راولپنڈی(ولایت نیوز) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے مختار فورس پاکستان کے سینئر رکن نگران کونسل سید نذر حسین شاہ نقوی کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کے فرزند سید سبطین حسین شاہ نقوی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی تنظیمی و دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نذر حسین شاہ پوری زندگی مشن محمد و آل محمد کیلئے وقف تھے جنہوں نے مختلف مقامات پر پیش نمازی اورخطابت کے فرائض سرانجام دیتے رہے اورمرکزمکتب تشیع میں عرصہ درازتک سیکیورٹی انچارچ کے عہدے پرماموررہے ، مختار فورس کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

درایں اثنا ء مرحوم کو جمعہ کی شام اُن کے آبائی گاؤں بن بھولا ٹیکسلا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کے نمائندہ وفد کے علاوہ مختار فورس کے مرکزی عمائدین،مقتدر شخصیات اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں تدفین میں شرکت کر کے پسماند گان سے اظہار تعزیت کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729