امریکہ نے ڈالر پاکستان نہیں دہشت گردوں کو پالنے پر خرچ کئے،حضرت مختارؒ کے قیام نے تاریخ پر ثبت کردیا کہ ظالمین سے مفاہمت کی کوئی گنجائش نہیں ، ایام لثارات الحسین ؑ کی تقریب سے آقائے موسوی کاخطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

زہریلی کرنسی نے پاکستانی معیشت تباہ کرڈالی، امریکہ نے دغابازیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،سیاستدان ہم آواز ہو کر شیطانی سرغنہ کو شٹ اپ کال دیں
امریکی دھمکی ہم جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں جو ایک شکست خوردہ شخص کا بیا ن ہے، اسلام جارح نہیں لیکن اگر کسی نے جارحیت کی تو اُسکا کا حشر ابرہہ سے بھی برا ہو گا
فلسطینی سفیر کی واپسی عربوں کی جانب سے بھارت کو ترجیح دینے کی روایتی پالیسی کا مظہر ہے، بعض مسلم مما لک بھی سی پیک سے خار کھائے بیٹھے ہیں

اسلام آباد (ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ڈالر پاکستان نہیں دہشت گردوں کو پالنے پر خرچ کئے جو 75 ہزار پاکستانی سپوت نگل گئے امریکی دوستی نے پاکستان کو دغابازیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، زہریلی امریکی کرنسی نے پاکستان کی معیشت تباہ کردی ، امریکی دھمکی ہم جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں جو ایک شکست خوردہ شخص کا بیا ن ہے، اسلام جارح نہیں لیکن اگر کسی نے جارحیت کی تو اُسکا کا حشر ابرہہ سے بھی برا ہو گا، تمام سیاستدان حکمران ہم آواز ہو کر شیطانی سرغنہ امریکہ کو شٹ اپ کال دیں ، لیڈران قومی سیاست اور ریاست کے فیصلے بیرونی ممالک سے کروانا چھوڑ دیں بیرونی ممالک کی مداخلت نے پاکستان کو ان گنت صدمات دیئے ہیں ،پاکستان سے فلسطینی سفیر کی واپسی عربوں کی جانب سے بھارت کو ترجیح دینے اور کشمیر سے پہلو تہی کی روایتی پالیسی کا مظاہرہ ہے، ، سی پیک منصوبہ سے شیطانی قوتیں ہی نہیں بعض مسلم مما لک بھی خار کھائے بیٹھے ہیں،ٹرمپ جیسوں کامنہ بند کرنے کیلئے حکمرانوں کو جرات مختار کاکا مظاہرہ کرنا ہو گا،حضرت مختار ثقفی کے قیام نے تاریخ پر ثبت کردیا کہ اسلام میں ظالمین و غاصبین سے مفاہمت کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کربلا کے خلاف قیام مختار کی مناسبت سے ملک گیر ’’ایام لثارات الحسین ‘ؑ ‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سیٹو سینٹو سے لیکر فرنٹ لائن سٹیٹ کردار امریکہ نے ہمیشہ پاکستان سے منافقانہ کھیل کھیلا جب کبھی پاکستان پر آزمائش آئی امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کردی 71کی جنگ میں ساتویں بحری بیڑے کے انتظار نے پاکستان کو دولخت کرادیا،امریکہ نے پاکستان کو ڈالر ز نہیں دیئے اپنے مفادات پر سرمایہ کاری کی امریکی مفادات کے کھیل نے پاکستان کا انگ انگ زخمی کردیاامریکہ کا رویہ پاکستان کے حکمرانوں کیلئے سبق ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے آپ کو مکمل امریکی پلڑے میں ڈالے رکھاجس کا خمیازہ پاکستان آج تک بھگت رہا ہے دوسری جانب بھارت روس کی قربت کے مزے لوٹنے کے باوجود غیر وابستہ ممالک کا بھی لیڈر بنا رہا اور اب امریکہ آنکھوں کا تارا ہے ۔1955میں بنڈونگ کانفرنس کے بعد غیر وابستہ ممالک کے ادارے کی تشکیل کا مقصد ان ممالک کو پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جو بڑی طاقتوں کے حاشیہ بردار نہیں بننا چاہتے تھے اصول ایک دوسرے کے اقتدار اعلی ٰ کا احترام ،جارحیت سے پرہیز ، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنا، برابری اور باہمی افادیت اور پرامن بقائے باہمی غیر جانبدار موومنٹ کے 5شیلہ اصول قرار پائے تھے ۔پاکستان کی خارجہ پالیسی کا زبانی کلامی اصول اصول بھی بڑی طاقتوں کی آویزش سے دوررہ کر تمام ممالک سے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کرنا تھالیکن عملا پاکستان کے حکمران ہمیشہ امریکی جھانسے میں ہی گرفتار رہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اوآئی سی کا قیام مسلمانوں کے مسائل کے حل، باہمی اخوت کے فروغ اور مشترکہ لائحہ عمل کے مقاصد کے تحت عمل میں لایا گیا، اور پاکستان اس ے قیام میں سب سے زیادہ متحرک رہا دوسری سربراہی کانفرنس کی میزبانی بھیْ کی۔انہوں نے کہا کہمشرق وسطی ٰ خصوصا فلسطین کے مسئلہ کا حل ، یروشلم اور عرب مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کا اخراج ، مسلم ممالک سے غربت جہالت کا خاتمہ اور ترقی یافتہ ممالک کے ہاتھوں ترقی پذیر ممالک کے استحصال کا خاتمہ اور مسلم ممالک میں دوستی تعاون کا فروغ رہالیکن ماضی کی ورق گردانی کی جائے تو عرب دنیا نے ہمیشہ پاکستان پر بھارت کو ترجیح دی پاکستان ترکی اور یمن نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی عزت اور القدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے خلاف قرارداد پیش کرکے دنیا کودشمن بنا لیا ، مودی حکومت کو سعودی عرب کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا گیا امارات میں مندر کیلئے جگہ تحفے میں دی گئی ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مسلم ممالک میں عالمی طاقتوں کی مداخلت ڈھکی چھپی بات نہیں افغانستان سے صومالیہ تک عالم اسلام میدان جنگ بنا ہوا ہے۔انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ، ایٹمی طاقت اور سی پیک کے سبب شیطانی قوتیں پاکستان کے درپے ہیں ہم پہلے بھی بارہا واضح کر چکے ہیں پاکستان افغانستان لیبیانائیجیریا نہیں 71والا کھیل اب دوبار نہیں کھیلا جا سکے گاکیونکہ پوری قوم عساکر پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے ۔آقای موسوی نے کہا کہ ہر محب وطن دست بدعا ہے کہ خداوند عالم سیاستدانوں حکمرانوں کو سمجھ بوجھ دے تاکہ ذات جماعت کے بجائے قوم وملک کے مفادات کو ترجیح دیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729