امریکی اعلان نے اسلامی عسکری اتحاد کا پول کھول دیا ، ہر مظلوم امام مہدیؑ کیساتھ حضرت عیسٰؑی کی آمد کا انتظار کررہاہے،آقائے موسوی کا یوم قائد اعظم کی تقریب سے خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

پریشر گروپوں اور ڈرائنگ روموں کا کلچر ختم کیا جائے فیصلے پارلیمانی ایوانوں میں کئے جائیں ،آمرانہ فیصلوں نے ملک کو مسائل میں دھکیلا

قائد اعظمؒ نے مدینہ کے بعدپہلی اسلامی ریاست تشکیل دیکر تاریخ کا دھارا بدل دیا عالم اسلام قائد کے ایٹمی پاکستان کی قیادت قبول کرے ، خصوصی تقریب سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ فاٹا پر ریفرنڈم کی تجویز قبائلی عوام کو حقوق کی فراہمی میں تاخیری حربہ ہے ، قبائلی علاقہ جات کے عوام قائد اعظم کی امیدوں کا محور اور پاکستان کے بازوئے شمشیر زن ہیں اگر فاٹا کو آغاز ہی میں سرحد موجودہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ ضم کردیا جاتا تو وطن عزیز کو دہشت گردی کا سامنا نہ کرنا پڑتا، اگر قبائلی ساتھ نہ دیتے تو ضرب عضب کبھی کامیاب نہ ہوتا اور نہ ہی ردالفساد کی کامیابی ممکن ہے ،فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق کوکالا باغ ڈیم کی طرح سیاست بازی کی نذر نہ کیا جائے ،ختم نبوت پر ایمان دین کا جزو لا ینفک ہے بدقسمتی سے اس متفقہ مسئلے پر بھی سیاست کی جارہی ہے ، جمہوریت کا تقاضا ہے کہ فیصلے پارلیمانی ایوانوں میں کئے جائیں پریشر گروپوں اور ڈرائنگ روموں کا کلچر ختم کیا جائے، اسرائیل کے دارلحکومت کی منتقلی کے اعلان نے اسلامی عسکری اتحاد کا پول کھول دیا ،حضرت عیسی ٰ نے بیمار معاشرے اور انسانوں کی مسیحائی کرتے ہوئے خاتم الانبیا ؐ کی آمد کی نوید زمانے کو سنائی آج بھی ہرمظلوم فرزند رسول ؐامام مہدی موعودؑ کے ساتھ ساتھ حضرت عیسیٰؑ کی آمد کا انتظار کررہاہے ، قائد اعظم محمد علی جناح نے مدینہ کے بعد پہلی اسلامی نظریاتی ریاست تشکیل دے کر تاریخ کا دھارا بدل دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم بابائے قوم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے 8تا 10ربیع الثانی عالمی ایام عسکری منانے کا اعلان بھی کیا ۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاکہ قائد اعظم نے اپنے ہر خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کے ہر شہری کے حقوق برابر ہیں عدل و انصاف ہر شہری کا ستحقاق ہے قائد اعظم کے اصولوں فرمودات اور ارشادات سے انحراف کے سبب وطن عزیز مسائل کے گرداب میں گرفتار ہوچکا ہے ایسے وقت میں جب پاکستان اندرونی بیرونی خطرات میں گھرا ہو اہے حکمران سیاستدان نئے نئے مسائل پیدا کرکے عوام اور پاکستان کو مزید خطرات سے دوچار کررہے ہیں اور پاکستان کے نظریہ اساسی پر کنفیوژن پھیلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے قبائلیوں نے کشمیر کی آزادی میں بھر پور حصہ لیااب بھی ہراول دستے کے طور پر افواج کا ساتھ دے رہے ہیں ،پوری قوم فاٹا کے عوام کی مقروض ہے وہاں کے عوم کو حقو ق دینے میں تاخیر مزید مسائل کو جنم دے گی ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پارلیمان کے بجائے فرد واحد کے فیصلوں نے قوم وملک کو ہمیشہ نقصنات سے دوچار کیاجب روس نے افغانستان پر جارحیت کی تو ایک ڈکٹیٹر نے بغیر مشاورت کے پرائی جنگ میں چھلانگ لگا دی روس تو فغانستان سے نکل گیا پاکستان آج تک اس جنگ کے پیدا کئے مسائل کے گرداب سے نہیں نکل سکاپاکستان میں دہشت گردی قتل و غارت گری کا آغاز اسی آمرانہ فیصلے کے سبب ہوا۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد بھی فرد واحد کے فرنٹ لائن کردار ادا کرنے کے فیصلے کے بعد امریکہ کے بنائے نام نہاد جہادی جنگجوؤں نے پاکستان کو نشانہ بنانا شروع کردیااور امریکہ کا چھوڑا دہشت گردی کا وائرس متعدی مرض کی طرح پوری اسلامی دنیا میں پھیل گیا۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مریکی ایما ٗ پر بننے والے اسلامی عسکری اتحاد میں شمولیت پارلیمنٹ کو بلڈوز کرکے اختیار کی گئی ، نشان حیدر خانوادے کے سپوت اور کراچی سے خیبر تک دہشت گردوں کو کچلنے والے راحیل شریف کو بھی سازش کے تحت پھنسا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے فیصلے سے مسلم دنیا مزید تقسیم ہو گئی ہے اور اس قدر مضمحل اور بے طاقت ہو چکی ہے کہ کشمیر فلسطین قبرص روہنگیا مسلمانوں کے سلگتے مسائل پر کوئی جرات مندانہ موقف اختیا رکرنے سے قاصر ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی اسرائیل کے خلاف قرارداد نے امریکہ کا بھرم توڑ دیا افسوس مسلم ممالک ، عرب لیگ اسلامی عسکری اتحادیہ بھی نہ کرسکے ۔انہوں نے واضح کیا کہ عالم اسلام کی سرخروئی کا راز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر استعماری قوتوں کے خلاف جرات مندانہ لا ئحہ عمل اختیار کرنے اورقائد اعظم کے ایٹمی پاکستان کی قیادت قبول کرنے میں مضمر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729