سیہون شریف :2018 تنظیم سازی کا سال ہو گا، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ

ولایت نیوز شیئر کریں

سیہون شریف دادو (ولایت نیوز۔ تصاویر منیر شاہ جی رضوی )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل سندھ کا اجلاس سرزمین قلندر لعل شہباز ؒ سیہون شریف دادو سندھ میں صوبائی ناظم الامور جاوید مٹھانی اور علامہ وقار حسین نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی کابینہ ، مختار فورس ، مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، مختار آرگنائزیشن کے صوبائی عہدیداران نے شرکت کی ۔

اجلاس سے جاوید مٹھانی ، علامہ وقار تقوی ، عمار یاسر علوی ، ملک مظہر عباس، بدر علی ترمذی ، غلام مہدی کربلائی سمیت ذیلی شعبہ جات کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔

اجلا س میں 2018 کو رکنیت و تنظیم سازی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ ہر ماہ 4 اضلاع کا تنظیمی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں صوبائی عہدیداران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ میں کالعدم تنظیموں کا نیٹ ورک تاحال اپنے سرپرستوں کے سبب کام کررہا ہے لہذا پورے سندھ اور بالخصوص سندھ میں آپریشن رد الفساد کی رفتار تیز تر کی جائے ۔

اجلاس میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز، قلندرانہ ، دانشمندانہ ، آبرومندانہ اور حکیمانہ قیادت کو تحفہ معصومین ؑ قرار دیتے ہوئے ان کے ہر حکم پر لبیک ہنے کے عہد کا اعادہ کیا گیا۔ اس مو قع پر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کو مدینہ کے بعد تاریخ انسانی کی پہلی اسلامی ریاست قائم کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ٹی این ایف جے عہدیداران نے حضرت لعل شہباز قلندر ؒ سرکار کے مزار اقدس پر چادر پوشی بھی کی اور قومی و ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729