قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ؛مختار سٹوڈنٹس راولپنڈی کاعزم

ولایت نیوز شیئر کریں

راولپنڈی(ولایت نیوز)مختا​ر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی کابینہ کا اجلاس ڈھوک سیداں راولپنڈی میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ضلعی صدر سید کرم علی کاظمی کررہے تھے۔ جبکہ سید محمد عباس کاظمی چیئرمین مختار ایس او، سید ضامن ہمدانی مرکزی جنرل سیکرٹری، سید عزادار ہمدانی مرکزی سیکرٹری تنظیم ، سید ضامن کاظمی مرکزی سیکرٹری عزاداری بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ضلع میں تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ضلعی جنرل سیکرٹری سید شہبازمہدی نےشرکاءکو تنظیمی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی اور لوکل یونٹس کے قیام پر زور دیا۔ ضلعی عہدیداران، سید یوسف ہمدانی(نائب صدر)، ضلعی فنانس سیکرٹری سید ذیشان ہمدانی، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری سید آصف کاظمی نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔

اجلاس میں سید علی رضا کو ڈھوک سیداں یونٹ کا صدر جبکہ سید تقی ہمدانی کو چک جلال دین یونٹ کا صدر منتخب کیا گیا۔ بعدازاں اختتامی دعا چیئرمین نگران کونسل سید محمد عباس کاظمی نے کرائی ۔ ملکی سلامتی اور قائدِ ملت جعفریہ آغازِ سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کی درازی عمر کےلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح یوم ولادت پر پوری قوم کو تبریک پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا گیا کہ وطن عزیز کو قائد اعظم کے خوابوں اور تصورات کے مطابق بنانے کیلئے پوری امانت و دیانت کے ساتھ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی پاکیزہ قیادت میں جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

مختا​ر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی کابینہ کا اجلاس
مختا​ر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی کابینہ کا اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729