لبیک یاحسینؑ کی صدائیں بلندکرنے والے برخوردار شاہین داعئ اجل کو لبیک کہہ گئے

ولایت نیوز شیئر کریں

قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کے روحانی فرزند ‘یاثارۃ الحسین ؑ۔لبیک یاحسینؑ ‘کی صدائیں بلندکرنے والے برخوردار شاہین داعئ اجل کو لبیک کہہ گئے

اسلام آباد(ولایت نیوز۔تصاویر عاصم جعفری) مختارفورس ضلع اسلام آباد کے سابق کمانڈر اور سینئر رہنما برخوردار شاہین اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔مرحوم قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے دست راست تھے جو آغاز ہی سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے پروگراموں اور تنظیمی دوروں کے نظم و نسق اور سیکیورٹی امورمیں پیش پیش رہے اور تادم مرگ مشن ولا و عزا کیساتھ منسلک رہے۔ اپنے وقت آخر بھی برخوردار شاہین مجلس عزا میں شرکت کیلئے شکریال جانے کی تیاری کررہے تھے ۔

برخوردارشاہین کی نماز جنازہ اتوار کو ترلائی کلاں فیڈرل ایریا میں قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے نمائندہ علامہ بشارت حسین امامی کی اقتداء میں ادا کی گئی جس میں ٹی این ایف جے ،مختارفورس ،مذہبی ،سیاسی ،سماجی اکابرین اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے مرحوم کے کمسن فرزند صادق مختار کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی دینی و تنظیمی خدمات کو سپاس تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برخوردار شاہین کی اچانک رحلت سے ہم ایک روحانی فرزند سے محروم ہوگئے ہیں،ان کا نام مشن مختار آل محمد کیلئے گراں قدر اور بے لوث خدمات کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ آقای موسوی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729