سردار طارق جعفری کی والدہ انتقال کرگئیں ؛قائد ملت جعفریہ کا اظہار تعزیت
راولپنڈی(ولایت نیوز ) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے ٹی این ایف جے صوبائی کونسل بلوچستان کے صدرسردار طارق احمدجعفری کی والدہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔درایں اثناء آقای موسوی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید حسین مقدسی اورانگریزی اخبار دی نیوز راولپنڈی کے آرٹ ایڈیٹر سید صبیر علی نقوی کے جوانسال سال بھتیجے سید تنویر حیدر نقوی کی ایکسپریس وے پرٹریفک حادثے میں نا گہانی وفات اور مختارفورس ٹیکسلا کے سید محسن عباس نقوی کے والد سید مشتاق حسین شاہ کی وفات پر بھی دلی اظہار تعزیت کیا ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحومین کیلئے مغفرت اور سوگوار خانوادوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔