ڈپٹی سپریم کمانڈر مختار فورس تبیان عباس کی والدہ کا انتقال کرگئیں

ولایت نیوز شیئر کریں

راولپنڈی( ولایت نیوز) بزرگ مذہبی رہنما سید ظہیر حسنین زیدی کی اہلیہ اور رضاکار مختار فورس کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سید تبیان عباس کی والدہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئی مرحومہ کی نماز جنازہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے نمائندہ علامہ سید محسن ہمدانی کی اقتدا میں ادائیگی کے بعد ڈھوک سیداں نزد برف خانہ قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے نمائندہ وفد نے تدفین میں شرکت کر کے پسماندگان کو تعزیتی پیغام پہنچایا جس میں اُنہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ درایں اثناء آقا ی موسوی نے ایک الگ تعزیتی پیغام میں ٹی این ایف جے راولپنڈی کے ریجنل صدر علامہ ابو الحسن تقی کی خالہ کی وفات پر بھی دلی اظہار تعزیت کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729