شہدائے عزاداری شہدائے نظریہ پاکستان صفدر نقوی اشرف رضوی کو زبردست خراج تحسین

ولایت نیوز شیئر کریں

ٹی این ایف جے کی کال پر یوم شہداء قومی جذبے کیساتھ منایاگیا، شہدائے دین وطن کو زبردست خراجِ عقیدت

راولپنڈی(ولایت نیوز )قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شیعہ مطالبات کیلئے84ء میں ایجی ٹیشن کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء سید اشرف علی رضوی اور سید صفدر علی نقوی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء راولپنڈی ریجن میں بھی قومی جذبے کیساتھ منایاگیا۔ اس موقع پر مساجد و امامبارگاہوں میں قرآن خوانی اورمجالس و ماتمداری کے پروگرام منعقد ہوئے جن میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی ضلعی یوم شہداء کمیٹی کے زیراہتمام کمیٹی چوک مری روڈ سے عساکرپاکستان اوردہشت گردی کیخلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی کنوینرسیدثمرالحسن نقوی ، ڈاکٹرایس زمان ، سیدبوعلی مہدی ، شوکت جعفری ، کاشف کاظمی ، سیدمحمدعباس کاظمی ، غلام علی حیدری ، مقدادعلی نقوی ، ذوالفقارعلی راجہ ، مولاناملک اجلال حیدرالحیدری ، انتظارہمدانی نے کی ۔ جوقبرستان شاہ دی ٹاہلیاں میں اختتام پذیزہوئی ۔ شہیدصفدر علی نقوی کے مزار واقع قبرستان شاہ دی ٹاہلیاں میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے راولپنڈی ریجن کے ایڈیشنل سیکرٹری شوکت جعفری نے شہدائے حسینی محاذ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے اورشیعہ مطالبات کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوت تھے جن کی قربانیوں کے نتیجہ میں فقہ جعفریہ کے حقوق اور ہماری شہ رگ عزاداری امام مظلوم کے تحفظ کیلئے حکومتِ وقت کے ساتھ 21مئی 85ء کو جونیجو موسوی معاہدہ عمل میں آیا۔انہوں نے کہاکہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت میں مکتب تشیع کے حقوق اور عقائدِ حقہ کی ترویج کیلئے ہماری عملی جدوجہد جاری رہے گی اور اس راہ میں کوئی بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے سے بھی ہر گز دریغ نہیں کیا جائیگا۔عمائدین تحریک کی سرکردگی میں سید صفدر علی نقوی کے مزار پر چادر چڑھائی گئی اور نوحہ خوانی و فاتحہ خوانی ہوئی۔مولاناملک اجلال حیدرالحیدرری نے اجتماعی دعا کرائی۔اس موقع پر شہید کے فرزندسیدعقیل عمران نقوی نے قائد ملت جعفریہ آغا حامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے یوم شہداء منانے کا اعلان کرنے پر دلی تشکر کااظہار کرتے ہوئے ان کے حکم پر دینی حقوق کے حصول کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عہد کیا۔شرکائے اجتماع نے ٹی این ایف جے کے اہداف ولاء و عزاء کیلئے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی قیادت میں عملی جدوجہد جاری رکھنے اور ان کے ہر لائحہ عمل پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے عہد کا اظہار کیا گیا۔درایں اثناء شہید اشرف علی رضوی کے مزار واقع حسین آباد میلسی ضلع وہاڑی میں چاد ر چڑھائی اور فاتحہ خوانی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729