اربوں ڈالر سے حضرت عیسیٰؑ کی تصاویر خریدنے والے خاتم الابنیاء ؐ کے آثار مٹا رہے ہیں، وصال ابوطالب ؑ کے مرکزی جلوس میں آقائے موسوی کا خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

مسلمان جذبۂ ابو طالب ؑ پیدا کرلیں تو کوئی طاقت شان مصطفی ؐ میں توہین نہیں کرسکتی، عزاداروں اور میڈیا سے خطاب ؛یوم الحزن پر ملک بھر میں ماتمی جلوس و مجالس

اسلام آباد ( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کا بعض مسلم ممالک کو اعتماد میں لے کر القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا لمحہ فکریہ ہے ،اربوں ڈالر سے حضرت عیسیٰؑ کی تصایر خریدنے والے رسول کریم محمد مصطفیؐ اور صحابہؓ و اہلبیتؑ کے آثار مٹا رہے ہیں ،رسول کریمؐ کی جائے ولادت جنت البقیع جنت المعلی سمیت آثار اسلام پر بلڈوزر نہ چلتا تو کسی کو بیت المقدس کی جانب آنکھ اٹھانے کی جرات نہ ہوتی ، اوآئی سی نے القدس پر کمزور موقف اپنایامسلم ممالک کوامریکہ و اسرائیل کا سفارتی و معاشی بائیکاٹ کریں،اے پی ایس کے شہیدوں کا خون نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کا سوالی ہے کالعدم جماعتوں کا دندناتے پھرنا شہدا کے ورثا کے زخموں پر نمک پاشی ہے ،جب تک بڑی طاقتوں سے پیچھا نہیں چھڑائیں گے ملک میں سیاسی عدم استحکام رہے گا،کفار مکہ تمام تر طاقت کے باوجود حضرت ابو طالب ؑ کی زندگی میں نبی کریم کا بال بیکا نہ کر سکے مسلمانان عالم حضرت ابو طالب ؑ کا جذبہ پیدا کرلیں تو کوئی طاقت شان مصطفی ؐ میں توہین نہیں کرسکتی،ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری ؑ اور مربی رسول ؐحضرت ابو طالب ؑ کی وفات پر نبی کریم ؐ نے پورا سال غم منایاحضرت ابو طالب کا غم منانا سنت رسولؐ ہے،ہر عاشق مصطفی نبی کریم ؐ کے پاسبان حضرت ابو طالبؑ کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگہبان رسالت ؐ حضرت ابو طالب ؑ کے یوم وصال پر یوم الحزن کے مرکزی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے عزاداروں اور میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے بعد سازش کے تحت مسلمانوں کا جغرافیہ تبدیل کیا گیالیکن مسلمان متحد ہونے کے بجائے تفرقات میں ہی پڑے رہے عرب لیگ تشکیل دینا بھی امت مسلمہ کی وحدت کے خلاف اقدام اور خطبہ حجۃ الوداع کی نفی تھی، اسرائیل کی ناجائز ریاست اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پہلا بڑا قدم اسلامی کانفرنس کو تشکیل دے کر اٹھایا گیالیکن بدقسمتی سے استعمار کے خلاف آواز اٹھانے والے بھٹو فیصل قذافی جیسے مسلم حکمرانوں کو شیطانی قوتوں نے عبرت بنا دیا اور تمام مسلم ممالک میں مرضی کے حکمران مسلط کرنا شروع کردیئے موجودہ تمام مسلم حکمران بڑٰ ی طاقتوں کے پٹھو ہیں اور انہی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے اس امر پردکھ کا اظہار کیا کہ مسلم ممالک نے القدس بھلا دیا کشمیر کا ساتھ کون دے گا؟لہذ کشمیری عوام جان لیں کہ انہیں اپنے حقوق چھین کر لینا ہوں گے اور اپنی پرامن جدوجہد کو جاری رکھنا ہوگا یہ وعدہ خداوندی ہے کہ ظلم کا پرچم ضرور سرنگوں ہو گااور حق والے ضرور فتح یاب ہوں گے اسی لئے ہرمظلوم مسلمان امام مہدی ؑ کے ظہور کی دعا مانگ رہا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ملک کی سیاسی قوتوں کی مفاداتی پالیسی کے سبب پوری قوم کو دہشت گردوں کے حواے سے کنفیوژن میں مبتلا کردیا گیا تھا لیکن اے پی ایس کے دلخراش سانحہ نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا اور سیاسی قوتیں نیشنل ایکشن پلان منظور کرنے پر مجبور ہو گئیں جو دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کی ضمانت تھالیکن مرکزی و صوبائی حکومتوں نے اس ایکشن پلان پر عمل میں کوتاہی کی جس کے سبب آج بھی دہشت گردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن کی ایک ایک شق پر عمل کرنا ہوگا، کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کو روکنا ہو گا، مذہبی سیاسی جماعتوں کی بیرونی امداد کے ذرائع بند کروانا ہوں گے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ یہود آغاز سے اسلام کے مخالف رہے میثا ق مدینہ کو یہود نے پامال کیااور خیبر میں جا ڈیرہ لگایا لیکن م فتح خیبر میں حضرت علی کے ہاتھوں مرحب و عنتر کی ذلت آمیز قتل ہونے کے بعد صدیوں اپنے زخم چاٹتے رہےآج بھی مسلمانوں کو خیبرکی فضا پیدا کرنا ہوگی ۔

درایں اثنا مرکز مکتب تشیع میں آمدہ اطلاعات کے مطابق نگہبان رسالت ؐ حضرت ابو طالب ؑ کے وصال کے موقع پر پاکستان بھر میں مجالس عزامنعقد ہوئیں اور جلوس تابوت برآمد ہوئے ۔ٹی این ایف جے نے اس مناسبت سے پانچ روزہ ’’عالمگیر ایام الحزن ‘‘ کا اعلان کررکھا ہے جس کے پروگراموں کا سلسلہ اتوار 28ربیع الاول تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729