یوم وصال نگہبانِ رسالتؐ حضرت ابو طالبؑ؛ سٹلائٹ ٹاون ، جی نائن سے تابوت برآمد ہوں گے

ولایت نیوز شیئر کریں


استعمار کے ہتھکنڈوں سے نجات کیلئے شعب ابی طالب ؑ کی اقتصادی حکمت عملی قابلِ تقلید ہے۔ مجالس ایام الحزن سے علامہ قمرزیدی کاخطاب

راولپنڈی(ولایت نیوز ) قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عالمگیرایام الحزن محسن اسلام مربی رسولؐ حضرت ابوطالب علیہ السلام کا یوم وفات جمعہ کو مذہبی جذبے اور عقیدت واحترام کیساتھ منا یا جائیگا۔اس موقع پر امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مجالس عزا ہونگی اور تابوت کے جلوس برآمد کئے جائے گے ۔ علماء کرام اور واعظین و ذاکرین سرکار ابو طالب ؑ کی حیات طیبہ کو اجاگر کریں گے۔راولپنڈی ریجن میں بھی مختلف مذہبی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیر اہتمام ایام الحزن کی مجالس و ماتمداری کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ٹی این ایف جے کی ضلعی ایام الحزن کمیٹی کے زیر اہتمام جمعہ کوامام زین العابدین سٹیلائٹ ٹاؤ ن راولپنڈی میں ایام الحز ن کی مرکزی مجلس ہوگی۔جس سے علامہ سید قمر حیدر زیدی، علامہ شیخ اعجازحسین مدرس اور دیگر مقررین خطاب کریں گے اختتام مجلس تابوت حضرت ابوطالب ؑ برآمدہوگامختلف ماتمی دستے ماتمداری کریں گے ۔

مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میں10 بجے صبح خواتین کی مرکزی مجلس عزا ہو گی جس سے عمدۃ الحفاظ سیدہ زینب علویہ اور دیگر ذاکرات خطاب کریں گی مجلس کے اختتام پر تابوت حضرت ابو طالب ؑ برآمد ہوگا۔درا ٰیں اثناء عالمگیر ایام الحزن کی مجالس جمعرات کو بھی جاری رہی ۔مجلس فروغ حسینیت ؑ کے زیراہتمام مجلس حزن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ الحاج سیدقمرحیدرزیدی نے کہا کہ حضرت ابو طالب کی وفات پر سوگ منانارسول خداؐ کی سنت ہے جنہوں نے وفاتِ ابو طالب کے سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیاحضرت ابو طالب ؑ کی رحلت کے بعدمشرکین مکہ جو تمام تر کوششوں کے باوجود حیاتِ ابوطالب ؑ میں رسالت مآب ؐ کا بال تک بیکا نہ کرسکے تھے ان کی سختیاں اس قدر بڑھ گئیں کہ رسول کو مکہ سے ہجرت کرنا پڑی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت ابوطالب ؑ کی پناہ کو خداوندِ عالم نے قرآن مجید میں اپنی پناہ قراردیاجس سے ان کی عزت و توقیر نمایاں ومسلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کو درپیش مسائل کی اصل وجہ محسن انسانیت حضور ختمی مرتبت ؐ کی تعلیمات سے روگردانی ہے۔ سید قمرزیدی نے کہا کہ استعمارکے معاشی ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے شعب ابی طالب ؑ کی اقتصادی حکمت عملی اور مجاہدین اسلام کا جذبہ ایمانی قابلِ تقلید ہے۔انہوں نے کہاکہ کہا کہ تاریخ اسلام کی ہر کتاب میں اس حقیقت کا برملا اعتراف کیا گیا ہے کہ رسولؐ خدا کی کفالت و مدد حضرت ابو طالبؑ نے کی ،صرف یہی نہیں بلکہ حضور ؐ اکرم کے نکاح خواں ہونے کا شرف بھی ابو طالب ؑ کو حاصل ہوا ۔انہوں نے کہاکہ اگر حضرت ابو طالبؑ نہ ہوتے تو آج نہ اسلام ہوتا نہ مسلمانوں کی مسلمانی ہوتی لہذا تمام باضمیر انسان حضرت ابو طالب ؑ کے احسانات کے مقروض ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حضرت ابوطالب ؑ نے جب حضوراکرم ؐ کویقینی دہانی کرائی کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی آپؐ کو گزند نہیں پہنچا سکتا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729