مختارفورس خیبر پختونخوا کے کمانڈر کے جوانسال فرزند انتقال کرگئے، قائد ملت جعفریہ کا اظہار تعزیت

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور(ولایت نیوز) مختارفورس خیبر پختونخوا کے کمانڈر آغا نواز علی کیانی کے جوانسال فرزند داور علی کیانی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو پشاور محلہ خداداد میں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے نمائندہ خصوصی علامہ سید محسن علی ہمدانی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور ذیلی شعبہ جات کے کارکنان ، مذہبی ماتمی سماجی و سیاسی زعماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خانوادہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729