ٹی این ایف جے کی میلاد النبیؐ جلوسوں میں میں بھرپور شرکت

ولایت نیوز شیئر کریں

راولپنڈی( ولایت نیوز) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کے آغاز پر فخر موجودات وجہ تخلیق کائنات ہادی برحق خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پرنور کے سلسلے میں 12ربیع الاول کو برآمد ہونے والے عید میلادلنبی ؐ کے جلوسوں میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی وحدت و اخوت کمیٹیوں نے بھرپور شرکت کی اور اتحاد ویگانگت کا عملی مظاہرہ کیا۔۔

راولپنڈی میں جامع مسجدحنفیہ کے سامنے مرکزی جلوس میلادالنبی ؐ کے افتتاح کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ قمر حیدر زیدی نے ڈویژنل اہلسنت خطیب حافظ اقبال رضوی کی دعوت پر اپنے خطاب میں سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا خصوصی پیغام پیش کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ عزاداری امام عالی مقامؑ اورمیلادمصطفی ؐکے جلوس شیعہ سنی اتحاد کے مظاہرے ہیں جنہیں تا ابد جاری و ساری رکھا جائے گا ۔

اس موقع پر پیر نقیب الرحمن،پیر سرکار جی آف گلشن آباد اورشیخ طارق مسعوداور دیگر ہنماؤں نے مرکزی جلوس کا افتتاح کیا۔مرکزی کنوینرہفتہ وحد ت اخوت کمیٹی شوکت جعفری، علامہ محسن ہمدانی،آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ ، علامہ زاہد کاظمی، علامہ ظہیرعباس نقی ،علامہ سیدگفتارصادقی ، علامہ سیدوقارحسین قمی، مولاناملک اجلال حیدرالحیدری، شہاب مہدی، ایم ایچ جعفری ،سیدبوعلی مہدی ، جابر نقوی،عاصم جعفری نے مرکزی جلوس میلاد النبیؐ کی افتتاحی تقریب میں ٹی این ایف جے کی نمائندگی کی۔مختلف میلاداسٹالوں پروحدت واخوت کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ سید زاہد عباس کاظمی اور دیگر علماء نے خطاب کیا۔

لیبک یا رسول اللہ میلاد اسٹیج بنی چوک، آواز خلق آرگنائزیشن، تنویر شیرازی میلاد اسٹیج سید پوری گیٹ میں ہزاروں عاشقان مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قمر حیدر زیدی نے کہا کہ عشق رسول ایسا جذبہ ہے جسے سے انسانیت کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے دلوں کو مسخر کیا جاسکتا ہے اور ہر طاغوت کی سازش کو ناکام بنایا جا سکتا ہے مسلمانوں کی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ تعلیمات رسول سے دوری اور ان کے پاکیزہ ورثہ سے بیگانگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کی طرح میلاد کے جلوسوں میں بھی شیعہ سنی بھائیوں کے اتحاد کے مظاہرے سے دشمن کے عزئم ناکام ہو کر رہ گئے ہیں آئندہ بھی اسی جذبہ پر گامزن رہیں گے ۔

علامہ قمر زیدی نے کہا کہ حضورپاک ؐ نے محض مسجدنبوی کی چاردیواری میں محدودہوکرتبلیغ دین کا فریضہ سرانجام نہیں دیابلکہ طائف کے بازاروں اورشاہراہوں پردین خداوندی کاابلاغ فرمایااور اپنے دونوں کاندھوں پرپیارے نواسوں حسنین کریمین ؑ کوسوارکرکے پہلی اسلامی ریاست مدینہ پاک میں جلوس نکالنے کی بنیادی رکھی جس کی تاسی میں دنیابھرمیں میلادالنبی ؐ اورعزاداری حسین کے جلوس برآمدہوتے ہیں جوآمریت ویزیدیت کیخلاف مظلومیت کاابدی وسرمدی احتجاج ہے ۔ مری روڈ کمیٹی چوک، اقبال روڈ ، فوارہ چوک اورراجہ بازار میں علامہ زاہد عباس کاظمی نے مختلف میلاد کمیٹیوں کے اسٹیج پرخطاب کیا۔ دوران مرکزی جلوس تمام راستے ذاکر غلام فریدجعفر ، شان علی جعفری کی نعتوں نے سماں باندھ دیااور ہرسو لبیک یا رسول اللہ کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔

ٹی این ایف جے کی وحدت و اخوت کمیٹی کی نعت خوانی کمیٹی کی قیادت آغاسید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ ،سید فرخ کاظمی ،کنوینر سید عابدعلی شاہ ،سیدمحمدعباس کاظمی،سیدثمرالحسن نقوی ، تبیان زیدی ،سیدجون علی شاہ مشہدی ، صوبید(ر)اصغرحیدری ، سیدمسیب کاظمی، شفقت ترابی، صولت عباس کاظمی ،سطوت کاظمی ،سیدغیورشاہ ، ملک قاسم ، سیدغضنفرشاہ اور دیگر رہنماؤں نے کی ایم ایف پی اورابراہیم سکاؤٹس اوپن گروپ (رجسٹرڈ) کے رضاکارسیکورٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے میلادالنبیؐ کے جلوسوں میں ہراول دستے کے طورپرآگے چلتے رہے ۔

کوئٹہ کراچی لاہور ملتان ڈیرہ غازی خان سکھر حیدر آباد لاڑکانہ کوہاٹ پشاور جیکب آباد گجرات گوجرانوالہ سیالکوٹ دینہ سمیت ملک بھر کے میلاد جلوسوں میں ٹی این ایف جے کے کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728