ٹی این ایف جے عہدیداران کا دہشت گردی کا شکارمسجد باب العلم کادورہ ،پمز میں زخمیوں کی عیادت

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اسلام آباد کے صدر علامہ بشارت حسین امامی نے سینیئر علمائے کرام ، ٹی این ایف جے عہدیداران ، ذاکرین ، ماتمی سالاروں کے ہمراہ  دہشت گردی کا نشانہ بننے والے امام بارگاہ باب العلم کا دورہ کیا۔اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میلا دمصطفی ؐ کے مہینے میں دہشت گردی کا یہ ہو لناک واقعہ لمحہ فکریہ ہے حکومت دہشت گردوں کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن اگر سمجھتا ہے کہ وہ بے گناہوں کا خون بہا کر شیعہ سنی کو لڑانے میں کامیاب ہو جائے گاتو یہ اس کی بھول ہے ۔

علامہ امامی نے مسجد کے منتظم سید منتظر عباس نقوی کو تعزیت پیش کی اور تمام تر تعاون کا یقین دلایا۔علامہ بشارت امامی کے ہمراہ علامہ زاہد عباس کاظمی ، علامہ گفتار حسین صادقی ،آغا سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ ،علامہ محسن علی شاہ ہمدانی ،علامہ اجلا ل حیدر الحیدری ، ذاکر ضمیر حسین شاہ ، خطیب راجہ ہاشم رضا،راجہ ذوالفقاراور دیگر عمائدین بھی شامل تھے۔ تحریک کے عہدیداران اور علماء نے پمز ہسپتال میں سانحہ کے زخمیوں کی بھی عیادت کی اور انہیں قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے دعائیں پہنچائیں ۔اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ زخمیوں میں داکٹر خاور عباس، نوید حسین ، سیدین زیدی اور امام بارگاہ کے گارڈ رضی شاہ شامل ہیں۔

درایں اثنا شہید ہونے والے حبدار حسین نقوی کی نماز جنازہ  شکریال میں ادا کی جائے گی جس کے بعد شہید کی میت کو ان کے آبائی علاقے جنڈ روانہ کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728