میجر اسحا ق شہید

ڈیرہ اسماعیل خان : دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کا میجر شہید

ولایت نیوز شیئر کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (ولایت نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے  آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے افسر میجر اسحاق شہید ہو گئے ہیں۔ یا د رہے کہ گذشتہ چار دنوں ڈیرہ اسماعیل خان  میں 3 افراد ٹارگٹ کلنگ میں درجہ شہادت پر فائز ہو چکے ہیں۔ جن میں معروف نوحہ خوان صابر حسین بھی شامل ہیں۔

یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان سے تقریباً 50 کلومیٹر دور تحصیل کلاچی کے موسی زئی محلے میں پیش آیا ہے ۔

سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کلاچی کے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ہے۔ ایسی اطلاعات تھیں کہ کلاچی کے محلہ موسی زئی میں شدت پسند روپوش ہیں۔ ایک مکان سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ ہوئی جس میں میجر اسحاق کو تین گولیاں لگیں جنھیں سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ میجر اسحاق کی عمر 28 سال تھی اور انھوں نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ چھوڑا ہے۔ میجر اسحاق کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب سے تھا۔ میجر اسحاق کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی جس میں پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ کی گئی جن میں ٹی این ایف جے کے صوبائی جنرل سیکرٹری جواد حسین جواد شہید بھی شامل ہیں ۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ ڈیرہ اسما عیل خان میں کراچی طرز کا آپریشن کیا جائے تاکہ ملک دشمن عناصر سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728