اربعین حسینیؑ اپ ڈیٹ :عشق کا بے خوف سفر جاری ؛ دو خود کش حملہ آور واصل جہنم

ولایت نیوز شیئر کریں

کربلائے معلی (ولایت مانیٹرنگ سیل ) امام حسین ؑ کی زیارت روکنے والے حکمرانوں جابروں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم  خاک میں مل چکے ہیں ۔ بنو امیہ بنو عباس اور ہارون و متوکل عباسی سے لے کر صدام و امریکہ جیسے ظالموں کی سازشیں زینبی جذبے کے سامنے تار تار ہو چکی ہیں ۔دنیا بھر سے کروڑوں زائرین عراق کی سرزمین پہنچ چکے ہیں اور نجف سے کربلا تک پیدل مشی یعنی اربعین واک کا آغاز ہو چکا ہے ۔نجف سے کربلا کے  85 کلومیٹرکے سفر میں مراجع عظام طلبائ ، امیر غریب، کم سن ضعیف، مر دو زن،  شیعہ سنی ، مسلم غیر مسلم سبھی وارفتگی سے شریک ہیں عراق کے مہمان نواز عوام زائرین کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق منگل 7 نومبر کو مغربی بغداد میں دو خود کش دہشت گردوں کو عراقی فورسز نے گولی مار کر واصل جہنم کر دیا جو امام حسین ؑ کے زائرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727