امریکہ کی سابق رکن کانگریس اربعین کی پیدل زیارت میں شریک ہو گئیں

ولایت نیوز شیئر کریں

انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ۔۔ ہرقوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین ؑ

نجف اشرف  ( ولایت مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی کانگریس کی سابق رکن سنتھیا میکینے (Cynthia McKinney)  دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع اربعین حسینی ؑ کی تاریخی واک میں حصہ لینے عراق پہنچ گئیں۔ انہوں نے دنیا بھر سے آئے کروڑوں زائرین کے ہمراہ  نجف سے کربلا  پیدل  سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔

سنتھیا میکینےکو جارجیا سے منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام کانگریس ممبر ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہ 6 مرتبہ امریکی ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں ، وہ عراق پر امریکی حملے کے شدید ترین مخالفین میں شامل تھیں۔

انہوں نے بتا یا کہ وہ عراق سمیت دنیا بھر میں امریکہ کی جانب سے جنگین مسلط کرنے کی شدید مخالف ہیں جس پر انہیں اپنے ساتھیوں کی جانب سے تنقید  اور شدید مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اپنے سفر عراق کے بارے میں انہوں نے کہا کہ” میں دہشت گردی کے خلاف عراقیوں کی عظیم فتح کا مشاہدہ کرنے آئی ہوں اور اپنے پیدل سفر کے دوران دیگر زائرین سے عاشورہ اور امام حسین کی تاریخ اور اربعین کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرتی رہوں گی”

One thought on “امریکہ کی سابق رکن کانگریس اربعین کی پیدل زیارت میں شریک ہو گئیں

  • 8 نومبر, 2017 at 4:41 صبح
    Permalink

    Dar Aly Mohd marfat ka baab ..jis sy mohabat rakhny Wala har insan mawadat ki manzil ko samjh NY or phair baad Mai choomny k qabil banta
    Hai ……..
    qole rasool Hai her ebadat ko samjhny k Baad aada Karo gy to lutf e mawadat Pao gy……

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727