حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا ؑ کایوم شہادت عقیدت و احترا م کیساتھ منایا جائیگا

ولایت نیوز شیئر کریں

را ولپنڈی( ولایت نیوز) قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عشرہ اسیران کربلا کے اختتامی روزبدھ کو حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کایومِ شہادت ملک بھر میں مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایاجائیگا ۔اس موقع پر امامبارگاہوں اور عزاخانوں میں مذہبی و ماتمی تنظیموں اور دینی اداروں کے زیراہتمام مجالسِ عزاکے دوران علمائے کرام ،ذاکرین و واعظین اور خطباء حضرات امام ہشتم کی تعلیمات اور طرزِ حیات پرروشنی ڈالیں گے ۔عشرہ اسیران کربلا کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ایس زمان نے ایک انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امام ضامن ؑ کی سیرت و کردار کی عملی پیروی کو ظلم و جبر کے مقابلے کیلئے بہترین سیلقہ اور دنیاو آخرت میں ابدی نجات کی ضمانت قراردیا۔انہوں نے کہا کہ امام رضاؑ کوان تمام چیزوں کاعلم جوازل سے ہیں اوران تمام اشیاء کاعلم جوابدتک ہوں گی اپنے آباؤاجدادسے بطوروراثت پہنچاتھا۔انہوں نے کہاکہ رسولؐ خداکانواسہ اورعلی ؑ کایہ پوتا منزل علم کی معراج پرفائزتھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں سرخروئی کیلئے خاندانِ عصمت کے عظیم فرد حضرت علی بن موسیٰ الرضا ؑ کی پاکیزہ سیرت بہترین نمونہ عمل ہے۔انہوں عزاداروں پر زوردیا کہ وہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے ضابطہ عزاداری پر سختی کے ساتھ کاربند ہو کر امام عالی مقام ؑ کی بار گاہ میں خراج عقیدت پیش کریں۔عشرہ اسیران کربلا کی مجالس و ماتمی جلوسوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔امام بارگاہ قصرابوطالب ؑ میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محسن علی ہمدانی نے کہاکہ نواسہ رسول حسین ابن علی ؑ نے اعلائے کلمہ حق کیلئے اپنے72جانثاروں کی قربانیاں دے کر کلمہ توحید کے تحفظ و پاسداری کو یقینی بنا دیا حضرت زینبؑ و زین العابدینؑ نے اپنے خطبات سے بتلایا کہ اسلام کی اصل و اساس توحید اور عدل پر ہے جس کیلئے حسینؑ کی قربانی کو قدرت نے ذبح عظیم قراردیا ۔ دربارعالیہ سخی شاہ پیارامیں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدمطلوب حسین تقی نے کہا کہ حضرت زینب ؑ و سجاد ؑ کے دل ہلادینے والے خطبات نے قصر یزیدیت کو لرزہ براندام کردیا۔انہوں نے کہا کہ مختصر سے عرصے میں یزیدی سازشوں کا پردہ چاک ہوگیا۔اس طرح معرکہ کربلا حق و باطل کے درمیان حد فاصل بن گیا۔انہوں نے کہا کہ باطل کی چیرہ دستیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے حسینیت کو شعاربنانا ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727