شہادت امام علی رضاؑ: غم امام حسین ؑ کو ہمیشہ سربلندرکھیں گے ، آغا حامد موسوی ؛18تا20صفر عالمگیر ایام اربعین حسینی منائے جائیں گے

ولایت نیوز شیئر کریں

اسوہ امام علی رضاؑ کی پیروی مصباح نورہے ، 18تا20صفر عالمگیر ایام اربعین حسینی منانے کا اعلان

اسلام آباد( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرستِ اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ عالم اسلام اوروطن عزیزپاکستان کوغیرمستحکم اورتنہا کرنے کی ابلیسی سازشوں کوناکام کرنے کیلئے تمام کلمہ گومسلمان عالمی استعمارواستکبارسے جان چھڑائیں،بارگاہ خداوندی میں تائب ہوں ، اسوہ امام علی رضاؑ کی پیروی عزت وحرمت سے ہمکنارہونے کیلئے بہترین نمونہ عمل اورمصباح نورہے ۔ یہ بات انہوں نے دسویں معصوم اورآٹھویں جانشین رسول ؐ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا کے یوم شہادت کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہی جومنگل کودنیابھرکی طرح پورے پاکستان میں عقیدت واحترام سے منایاجارہاہے ۔ اس موقع پر انہوں نے 18تا20صفر عالمگیر ایام اربعین حسینی منانے کا اعلان بھی کیا۔

آقای موسوی نے باورکرایاکہ اگرتمام مسلمان اکل حلال اورصدق مقال کواپنااوڑھنابچھونابنالیتے تومصائب والام کا سامنانہ کرناپڑتاجسکی وجہ سے استعماریت صہیونیت نے امت مسلمہ کوگھیرے میں لے رکھاہے ، پاکستان خاص نشانہ ہے جس پرمتعدد جنگیں ملسط کی گئیں، آدھا ملک علیحدہ کر دیا گیا ، پون لاکھ سے زائد جانوں کے نذرانے پیش کیے گئے ، اربوں کھربوں کا نقصان برداشت کیا ، شہروں کے شہر برباد ہوئے مگر دنیائے شیطینت ہمارا پیچھا چھوڑنے کیلئے تیار نہیں، ایسے حکمرانوں ، سیاستدانوں سے واسطہ پڑا جنہیں محض اپنی ذات ، جماعت اور مفادات عزیز ہیں۔

آغا سید حامد علی شا موسوی نے واضح کیا کہ حقیقی ہادیان دین نے دشمنان اسلام کی ریشہ دوانیوں کو کمال بصیرت جرات مند ی اور الہٰی کمالات و معجزات کیساتھ ناکام کرنے کا سلیقہ سکھایا جو رہتی دنیا تک کئی انسانوں کیلئے بہتر ین درس عمل ہے ۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ 17صفر 203ہجری کو حضرت امام ضامن علی بن موسیٰ الرضا ؑ نے شہادت خلیفہ مامون الرشیدکے زہر سے جام شہادت نوش کیا ، آپ کا مدفن مشہد مقدس کی سر زمین پر مرجع خلائق ہے، آقای موسوی نے کہا کہ امام علی رضا ؑ علم و دانش کی ترقی اور معارف اسلامی کی تبلیغ پر توجہ مبذول فرماتے تھے اس انداز سے آپکی پر خیز اور پر کشش مجالس تشنگان علوم کی کثرت سے ہمیشہ موجز ن رہتی تھیں،مختلف مذاہب و ادیان کے پیشوا ؤں سے آپ کے فکری مباحثے اور مناظرے دنیا ئے علم و عرفان میں مشہور عام ہیں ۔ آپ مختلف مذاہب کے علماء اور صاحبان نظر کے سامنے دین الہٰی اور شریعت مصطفوی ؐ کے حقائق کی اس طرح تشریح و توضیح فرماتے کہ حاضرین عش عش کر اُٹھتے۔ آپ کی تاریخ حیا ت میں دو خداؤں کا اعتقاد رکھنے والوں ،تثلیث کے ماننے والوں اور دہریوں کیساتھ ہونے والے مناظرے ، یہود کے ساتھ مجادلے ، بے دینوں کیساتھ مباحثے تاریخ میں سنہری حروف سے ثبت ہیں جن کے مطالعہ کے بعد ہر شخص آپؑ کی علمی منزلت کا اندازہ لگا سکتا ہے ، آپ نے مبلغ توحید ہونے کے ناطے بشریت کو ذلت و رسوائی سے نجات دلوائی۔

آقای موسوی نے اس عہد کا اظہار کیا کہ امام ضامن و ثامن حضرت علی بن موسیٰ الرضا ؑ کی نصیحت و وصیت پر عمل کرتے ہوئے ایام عزا میں غم حسین ؑ کو ترجیح دیں گے اور8ربیع الاوّل تک عزائے مظلوم کربلا کا سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727