امام حسن ؑ و امام حسین ؑ کی شان میں گستاخی :تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے احتجاج پر وزارت تعلیم نے نوٹس لے لیا

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز ) وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن کی ہدایت پر وفاقی وزارت تعلیم و پروفیشنل تربیت نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مطالبہ کے مطابق امام حسن و حسین ؑ کی شان میں گستاخانہ مواد کی شمولیت کا نوٹس لے لیا ہے اور چاروں صوبوں فاٹا، گلگت و بلتستان آزادکشمیر اور وفاقی دارالحکومت کے ایجوکیشن سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مطالبہ کے مطابق کتاب کو ضبط کرنے اورایسے مودا کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔

یاد رہے کہ گوہر پبلشرز کی شائع کردہ عامر محمود اعوان کی تحریر کردہ اسلامیات کی دوسری جماعت کی کتاب کے ایک مضمون میں فرزندان رسول ؐ کی شان میں نازیبا اور گستاخانہ کلمات شامل کئے گئے تھے ۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے وزیر تعلیم کو باورکرایا تھا کہ امام حسن ؑ و حسین ؑ تمام مکاتب کی روسے سرداران جنت ہیں اور پوری انسانیت کے ہیرو ہیں۔کتاب کے رائٹر کی جانب سے گستاخانہ مواد مسلمانوں کی دلآزاری کا باعث ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727