حسینیت ؑ کو عام کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، مختار سٹوڈنٹس کراچی کا یوم حسینؑ

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز) مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے زیرِ اہتمام سرحد یونیورسٹی کراچی کیمپس میں منعقدہ یومِ حسینٔ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ پروگرام کی صدارت مختارایس او کراچی ڈویژن کے صدر سید جون علی زیدی نے کی۔۔ جبکہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبائی کونسل سندھ کے صدر علامہ وقار حسین نقوی مہمان خصوصی تھے ۔

اس موقع پر منظور کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ حسینیت عدل و انصاف کی کمیابی اور ظلم و جور کی فراوانی کا شکار پوری کائنات کے مسائل کا حل ہے ۔ظالم اداروں ، ظالم ریاستوں ، ظالم نظاموں ، ظالم افراد نے پوری دنیا میں وحشت و بربریت کا بازار گرم کرکھا ہے ایسے میں مظلومین کی ڈھارس صرف حسینیت ہے جسے عام کرنے کیلئے مختار سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن اپنی
جدوجہدجاری رکھے گی ۔ اعلامیہ میں ایام عزا کے دوران قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ عزاداری پر کاربند رہنے کے عہد کا اعادہ کیا گیا۔

یوم حسین ؑ کے پروگرام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے علامہ وقار حسن تقوی ، جون علی زیدی ، ذاکر علی سجاد عابدی ،معروف صحافی عمار یاسر علوی ، غلام مہدی کربلائی ، صفدر رضوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

اس مو قع پر مختار سٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عزاداری کیلئے خدمات پر معروف عزادار عباس علی اجمیری ، تنظیم در بتول ؑ کے عظیم حیدر جاوا اور تعلیمی خدمات و مذہبی رواداری کے فروغ پر سرحد یونیورسٹی کے ڈائر یکٹر نعمان عاصم سمیت دیگر شخصیات کو شیلڈز بھی دی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727