حکومت زائرین کی مشکلات کا ازالہ کرے،گیدڑ صفت بھارت کبھی خطے کا لیڈر نہیں بن سکتا، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

حکومت اربعین حسینی کے زائرین کی مشکلات کا ازالہ کرے کوئٹہ تفتان آمدو رفت کا مسئلہ مستقلاً حل کیا جائے، غریب زائرین کو مافیاز سے بچایا جائے
گیدڑ صفت بھارت کبھی خطے کا لیڈر نہیں بن سکتا، امریکہ اور اس کے پٹھو خود فریبی کا شکارہیں،آغا حامد موسوی
ٹلرسن کودوٹوک جواب لائق تحسین ہے کوئی بھول میں نہ رہے پاکستان اپنی سرحدوں، نظریہ اور مفادات کی حفاظت کرنا جانتا ہے
ا مریکہ خجالت سے بچنے کیلئے اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، ،ویت نام سے افغانستان تک ناکامی اس کا مقدر رہی

امام موسی کاظمؑ کی خدمات و قربانیوں کو خراج پیش کرنے کیلئے 7صفر کو یوم نور منایا جائے گا،تحریک و ذیلی شعبہ جات کی تنظیمی ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد (ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی استعماری سرغنہ امریکہ اور اس کے پٹھو خود فریبیکا شکار ہیں گیدڑ صفت بھارت کبھی جنوبی ایشیائی خطے کا لیڈر نہیں بن سکتا، امریکی وزیر خارجہ نے کوئی نئی بات نہیں کی ٹلرسن کو دیا جانے والا دوٹوک جواب لائق تحسین ہے کوئی بھول میں نہ رہے ، پاکستان ایٹمی قوت ہے اپنی سرحدوں، نظریہ اور مفادات کی حفاظت کرنا جانتا ہے ،ویت نام سے افغانستان تک ہر ملک میں ناکامی اس کا مقدر رہی ہے ا مریکہ خجالت سے بچنے کیلئے اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے، حکومت اربعین حسینی کے زائرین کی مشکلات کا ازالہ کرے کوئٹہ تفتان آمدو رفت کا مسئلہ مستقلاً حل کیا جائے غریب زائرین کو مافیاز سے بچایا جائے ،مقامات ق مقدسہ کے زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے ،امام موسی کاظم علیہ السلام کی خدمات و قربانیوں کو خراج پیش کرنے کیلئے 7صفر کو یوم نور منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے اور ذیلی شعبہ جات کی تنظیمی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ جب سے ٹرمپ صدر بنا تو حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ہی مسلمانوں اور پاکستان کے حوالے سے تلخ لہجہ اختیار کیااسلامی دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کرکے ہر دہشت گردی کا ناطہ مسلمانوں سے جوڑااور نصف درجن مسلم ریاستوں کے شہریوں پر سفری پابندیاں بھی عائد کردیں کوئی دن ایسا نہیں کہ ٹرمپ اور اس کے پٹھوؤں نے ڈو مور کا مطالبہ نہ کیا ہو۔امریکہ کی نئی جنوبی ایشیائی پالیسی میں بھی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی ساتھ دھمکایا بھی جارہا ہے کہ امریکی مطالبات نہیں مانے گئے تو سول و فوجی گرانٹ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ایسے ہی بیانات امریکی انتظامیہ بھی دہراتی چلی آرہی ہے ۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ بھارت کو پاکستانی سلامتی کمزور کرنے کی کھلی چھٹی دے چکا ہے یو این میں امریکی سفیر کا بیان کہ بھارت پاکستان کی نگرانی کیلئے امریکہ کی مدد کر رہا ہے امریکہبھارت گٹھ جوڑ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کیا گیاہے پا کستان نے امریکہ کے ساتھ دوستی میں گذشتہ 70سال میں جو نقصانات اٹھائے ہیں ان کا مداوا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ڈیڑھ ہفتہ قبل کرم ایجنسی میں سخت آپریشن کے بعددہشت گردوں کے چنگل سے امریکی کینیڈین جوڑے و بچوں کو بازیاب کروایاظاہری طور پر ابلیس اعظم امریکہ نے اس کا خیر مقدم کیا جس سے سے ہمارے بھولے حکمران یہ سمجھ بیٹھے کہ پاک امریکہ تعلقات کی فضا میں کوئی غو شگوا ر تبدیلی آگئی ہے مگر یہ بھانڈا بھی نیو یارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے بعد پھوٹ گیا کہ امریکہ اس آپریشن کا کریڈت بھی پاکستان کو دینے کو تیار نہیں اور اسکی نیوی پاکستانی سرزمین پر آپریشن کیلئے تیاربیٹھی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی شہری بازیاب کرانے کا بدلہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت اورکوئٹہ دھماکے میں درجنوں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی صورت بھگتالیکن امریکہ کی ڈومور گردان ختم ہو نے کا نام نہیں لے رہی ۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ واشنگٹن احسان فراموش ہے حکمران امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مولائے کائنات علی ابن ابی طالب ؑ کا فرمان مدنظر رکھیں کہ جس پر نیکی کرو اس کے شر سے بچو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727