امریکی وزیرخارجہ کا سعودی عرب اورد یگر ممالک کا دورہ عرب و عجم میں دوریاں پیدا کرنا ہے،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

امریکہ اور بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ،بھارت پاکستان سے کشمیرکابدلہ بلوچستان میں لے رہاہے راکے سی پیک ڈیسک کیلئے کروڑوں کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے
چینی سفارتکاروں اور ماہرین کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرکے دشمن کی ہرسازش کو ناکام بنایا جائے۔قائد ملت جعفریہ کا عمائدین خیبر پختو نخواسے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اگر بھارت کو افغانستان میں کردار دیا گیا تو پاکستان بھی اپنے آپشنز محفوظ رکھتا ہے، امریکہ افغانستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہندو بنیے کی سرپرستی سے گریز کرے تاکہ دہشتگردی کا مکمل قلع قمع ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ٹی این ایف جے خیبر پختو نخوا کے صوبائی صدر سردار ابو الحسن قزلباش ، ذوالفقار حیدر جمیل اور آغا نواز علی کیانی کی سر کردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسوی نے باور کرایا کہ امریکی وزیرخارجہ کاسعودی عرب اور دیگر ممالک کا دورہ عرب و عجم میں دوریاں پیداکرناہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف امریکی جھکاؤکوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ، افغانستان میں بھارتی کردارپاکستان تسلیم نہیں کرتاکیونکہ امریکہ اور بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ اقتدارسنبھالتے ہی مسلمانوں کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑاہواہے جس نے اسلامی دہشت گردی کی اختراع ایجادکرکے نصف درجن مسلم ممالک کے باشندوں کے امریکہ داخلے پرپابندی لگائی ، ریاض کانفرنس کی سرپرستی کرکے متنازعہ مسلم اتحادبناکرایران کودہشتگردی کامحورقراردیاجس کامقصدوحیدعرب وعجم میں مزیدتفریق پیداکرناتھا حالانکہ مسلم ممالک پہلے ہی اندرونی طورمسائل ومصائب کاشکارہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ استعماری سرغنہ اوراسکے پٹھوؤں کوپاکستان کاایٹمی قوت اوراسلامی قلعہ ہوناکانٹے کی طرح چبھتاہے یہی وجہ کہ وہ سی پیک کومتنازعہ قراردے رہاہے حالانکہ سی پیک روٹ والے علاقوں میں جب امریکی کمپنیوں کوکام دئیے گئے تواسوقت یہ علاقے اُسے متنازعہ نظرنہیں آئے ؟۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے کشمیرکابدلہ بلوچستان میں لے رہاہے،اجیت دوول سی پیک کیخلاف پوری قوت کیساتھ سرگرم ہوگیاہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکے سی پیک ڈیسک کو باقاعدہ ادارہ بنا کر کروڑوں کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے ۔
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ابلیس اعظم امریکہ دفاعی معاشی میدان میں چین کو اپنے لئے بڑا خطرہ گردانتا ہے کیونکہ وہ بھارت کو خطے کا چوہدری بنانا چاہتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نہ پہلے کسی کی دھمکیوں میں آئے اور نہ اب کوئی پرواہ کرینگے،سی پیک نے ہندو بنیے کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں جسکی مخالفت اور اُسے ختم کرنے کیلئے اُس نے چین پر بھی بھر پور دباؤ ڈالا ہے اور پاکستان کیخلاف ہر ممکن سازشوں میں مصروف ہے ، علاقائی مسلم ممالک کو گوادر بند ر گاہ کے بارے میں گمراہ کر رہا ہے جس سے منفی اثرات ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف ایک کے بعد دوسری سازش میں لگ جاتا ہے جس کی ایجنسیاں شدت پسند تنظیم ترکستان موومنٹ کے ساتھ مل کر چین کے اعلیٰ ٰعہدیداران کو نقصان پہنچانے کے در پے ہے تاکہ پاک چین تعلقات میں دراڑیں ڈالی جا سکیں لہٰذا حکومت ترجیح بنیادوں پر چینی سفارتکاروں اور ماہرین کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے تاکہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727