عشرہ شہیدہ زنداں :قصر المنتظرؑ ڈی ایچ اے فیز 2 اسلام آباد میں مجلس و جلوس عزاکا انعقاد

ولایت نیوز شیئر کریں

روات (ولایت نیوز )بمناسبت عشرہ شہیدہ زندان معصومہ سکینہ بنت الحسینؑ حسب فرمان قائد ملت جعفریہ آغاحامد علی موسوی وفاقی دارلحکومت کے علاقہ حیدری آباد ڈی آیچ اے فیز 2 مرکزی امام بارگاہ قصر المنتظر علیہ السلام زیر اہتمام حاجی اصغر حیدری، حیدری برادران سالانہ مجلس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے عزداران امام حسین علیہ اسلام نے شرکت کی۔
مجلس عزا سے ذاکر سید مشتاق حسین شاہ جھنگ۔ ذاکر سجاد حیدر شماری سیداں۔علامہ حامد رضا سلطانی ،الحاج قمر حیدر زیدی۔علامہ فخر عباس عابدی۔ علامہ مبشر زیدی۔ مولانا اصغر مغموم۔ علامہ فدا حسین شاہ۔ ذاکر سید اسد شاہ چاننا سادات۔ خطیب عزاداری نصیر سبزواری۔ دیگر نامور علماء کرام ذاکرین نے ذکر محمدؐ ؤآل محمدؐ بیان کیا۔
چاربجے حسب سابق امسال بھی مرکزی جلوس غازی عباس ،شبیہہ امام حسین علیہ اسلام برآمد ہوا جو مین ہائی وے روڈ سے حیدری چوک سے ہوتا ہوا امام بارگا ہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جسمیں ملک بھر سے عزادران اور مومنین نے شرکت کی۔ سیالہ پولیس اور سیکورٹی اداروں ایف سی کی بھاری نفری جلوس کے ساتھ رہے اور سیکورٹی کے فُول پروف انتطامات کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727