کوئٹہ دھماکہ کالعدم گروپوں کو دی گئی حکومتی ڈھیل کا نتیجہ ہے،عشرہ شہیدہ زنداں میں اسیران کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

شہیدوں کالہورائیگاں نہیں جائیگا ،ممنوعہ گروپوں کے سربراہان کو آہنی شکنجے میں جکڑا جائے ، نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد کو یقینی بنا یاجائے
اندرونی و بیرونی دشمن نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ اور آپریشن ردالفساد کو ناکام کرنے کیلئے ایکا کرلیا ہے
قوم و ملک کی بقا و سلامتی کوہر شے پر ترجیح دی جائے ، حکمران و سیاستدا ن ایک دوسرے کو زیر کرنے کی بجائے پاکستان ، آئین کی بالادستی کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں
کمسن مجاہدہ کربلا حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ کا بے مثال کردار دنیائے طفولیت کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ عشرہ شہیدہ زنداں کے آغازپرقاملت جعفریہ کا خطاب

اسلام آباد(ولایت نیوز) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علما بورڈ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کوئٹہ سریاب کے علاقے میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کی پرزور مذمت اوراسے کالعدم جماعتوں کو دی گئی حکومتی ڈھیل کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اندرونی و بیرونی دشمن نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ اور آپریشن ضرب عضب کو ناکام کرنے کیلئے ایکا کرلیا ہے، لہذا ارباب حل و عقل پرلازم ہے کہ وہ قوم و ملک کی بقاء و سلامتی اور عوام کے تحفظ کو ہر شے پر ترجیح دیں اور حکمران و سیاستدا ن ایک دوسرے کو زیر کرنے کی بجائے پاکستان اورآئین کی بالادستی کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں،قدرتی نعمتوں سے مال مالاصوبہ بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی ، پاک افغان سرحدکے قریب امریکی ڈرورن حملے پاکستان پردباؤبڑھانے اوراسے عدم استحکام سے دوچارکرنے کی بین الاقوامی گھناؤنی سازش ہے جوہماری خودمختاری کیلئے چیلنج ہے، قوم عساکرپاکستان کے سپوتوں اورپولیس اہلکاروں کوجانوں کانذرانہ پیش کرنے پرسپاس تحسین پیش کرتی ہے ، شہیدوں کالہورائیگاں نہیں جائیگا ،دہشت گردوں ، ان کے سرپرستوں اورسہولت کاروں کاعبرت ناک انجام قریب ہے، حکومت سانحہ سریاب روڈ کے مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ، ممنوعہ گروپوں کو ڈھیل دینے کی بجائے انہیں آہنی شکنجے میں جکڑے ، نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئے اور سیاسی مفادات کیلئے ضرب عضب ،آپریشن ردالفسادکی قربانیوں کو ضائع نہ کیا جائے،معصومہ کربلا حضرت سکینہ ؑ کی شہادت کے پر غم موقع پر27محرم تا 6صفر المظفر عشرہ شہیدہ زنداں منا کر مجالس عزا و ماتمداری کے پروگراموں میں شہدائے کربلا اور اسیران کربلا کو خراج عقیدت پیش کر کے دنیائے مظلومیت سے اظہار یکجہتی اور ظلم و بربریت سے بیزاری کرتے ہوئے مظلومین کی حمایت جاری رکھنے کا عہد و پیمان کیا جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کوعشرہ شہیدہ زنداں کے آغازپرمجلس شہیدہ زنداں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے باورکرایاکہ ہمارے ازلی دشمن اورعالمی قوتوں کو کراچی سے کشمیراورگوادرسے گلگت تک گیس ، کوئلے، تیل اورنایاب پتھروں کانہ ختم ہونے والاسلسلہ ایک نظرنہ بھاتااورانہوں نے بلوچستان کوپاکستان سے علیحدگی کے تاثرکی سازش کوعملی جامہ پہنانے کیلئے اربوں روپے کاسرمایہ لگادیاہے ، سی پیک منصوبے سے جلنے والادشمن اس ناکام کرنے کیلئے پورازورلگارہاہے ۔ آقای موسوی نے کہاکہ اندرون ملک ہم آہنگی اورامن کی فضاقائم کرنے کیلئے سیاستدان اورحکمران اپنے مفادات پرقومی مفادات کوترجیح دیں اورعساکرپاکستان کاکھل کرساتھ دیاجائے اسی صورت میں دشمن کی ہرسازش وشرارت کوناکام بنایاجاسکتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ حضرت سکینہ کا نام فاطمہ تھا ،امام حسین علیہ السلام آپ کو پیار سے سکینہ کے نام سے پکارتے تھے جب یہ معصومہ اپنے والد گرامی کے ہمراہ مدینہ منورہ سے کربلا کیلئے روانہ ہوئیں تو آپ کی عمر 3سال 7ماہ4دن تھی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ کا بے مثال کردار دنیائے طفولیت کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727