ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے سب سے موثراحتجاج عزاداری ہے جس کی بنیاد سیدہ زینب و سجاد ؑ نے رکھی،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑنہ کی جائے،
فوج پر اشارتاً کنایتاًانگشت نمائی کرکے دشمن کو خوش نہ کیا جائے ،عسکری اداروں کی عظیم کامیابیوں نے قوم کے سر فخر سے بلند کردیئے
ہمسایوں کے ساتھ امن کی نصیحتیں کرنے والے مسئلہ کشمیر حل کروائیں،کوئٹہ جھل مگسی دہشت گردی تشویشناک ہے ایکشن پلان پر عمل کیا جائے
امریکہ دہشت گردی کا منبع و سرچشمہ ہے پاکستان و دیگر اسلامی ممالک پر الزامات چور مچائے شور کے مترادف ہے،ڈرون حملے خودمختاری کیلئے چیلنج ہیں
اولاد رسولؐ نے اللہ کے دین کیلئے سب کچھ قربان کردیا ان کی یاد ہمیشہ مناتے رہیں گے، عزاداروں و میڈیا سے خطاب ، عشرہ شہیدہ زنداں منانے کا اعلان

اسلام آباد(ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ 73جیسا متفقہ اسلامی آئین دوبارہ نہیں بن سکتا اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑنہ کی جائے ، قومی مسائل کا حل یہ ہے کہ سیاستدان حکمران دستورکو من پسند شکل دینے کے بجائے آئین کی پاسداری کریں ،ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے سب سے موثر اور پرامن احتجاج عزاداری ہے جس کی بنیاد امام زین العابدین و نواسی رسولؐ سیدہ زینب ؑ نے رکھی، فوج پر اشارتاً کنایتاًانگشت نمائی کرکے دشمن کو خوش نہ کیا جائے ، عسکری اداروں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم کامیابیاں حاصل کرکے قوم کے سر فخر سے بلند کردیئے ، کوئٹہ جھل مگسی کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے سانحات تشویشناک ہیں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے امریکی ڈرون حملے پاکستانی کی خودمختاری کیلئے چیلنج ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے شہادت امام زین العابدین ؑ کی مناسبت سے عالمی عشرہ بیمار کربلا کے اختتام پر میڈیا اورعزاداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر آقای موسوی نے یوم شہادت سید الساجدین ؑ کے موقع پر برآمد ہونے والے شبیہ تابوت کی زیارت کی ۔
آقای موسوی نے اس موقع پر شہادت حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ کی مناسبت سے27محرم تا 6صفر عشرہ شہیدہ زنداں منانے کا اعلان بھی کیا ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کمزور ہے ،ہمسایے ماں جایے ہیں لیکن پاکستان کو اپنے قیام سے ایسے دشمن اور شرارتی ہمسایے کا سامنا ہے جسے وطن عزیز کا وجود گوارا نہیں ہمسایوں کے ساتھ امن کی نصیحتیں کرنے والے مسئلہ کشمیر حل کروائیں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی رکوانے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کا منبع و سرچشمہ ہے پاکستان او ردیگر اسلامی ممالک پر الزامات چور مچائے شور کے مترادف ہے ،امریکہ کو دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش صائب نہیں،کیا امریکہ پاکستانی فوج کو بھی امریکہ میں مشترکہ فوجی آپریشن کی اجازت دے سکتا ہے ؟۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امام حسین ؑ نے دین محمد ی کے تحفظ کیلئے مدینہ چھوڑا مکہ کو خونریزی سے بچانے حج کوعمرہ سے تبدیل کیا اور اپنے اہل و عیال کے ساتھ کربلا کے میدان میں پہنچے جہاں کلمہ توحید ،رسلات مصطفوی ؐ اور انسانی اقدار کیلئے ایسی لازوال قربانی دی جس نے اسلام کے خلاف خوفناک سازش کو تار تار کردیا،امام زین العابدین ؑ اور نواسی رسول ؐ سیدہ زینب کی قیادت میں اسیران کربلا نے کوفہ و شام کے بازاروں اور درباروں میں اپنے ایمان افروز خطبات کے ذریعے قتل حسین ؑ کی ناپاک جسارت کو چھپانے اور دبانے کے یزیدی ارادوں کو ناکام کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں جاری عزاداری کا سلسلہ انہی مظلوم اسیروں کی قربانیوں کا ثمر ہے اور غم حسین ؑ میں آنسوؤں کے سمندر بہائے جا چکے ہیں جو کائنات کے ہر گوشے میں جذبہ حریت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ یزید نابکار وحی و الہام کا انکار کرکے دین محمدی پرجس ناپاک حملے کا ارتکاب کیا شہداء و اسیران کربلا نے اسے ناکام بنا دیاآج دنیا بھر میں ہونے والی اذانوں میں رسالت محمدی ؐ کی گواہی امام حسین ؑ اور اسیران کربلا کی فتح کا اعلان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت ہر مسلمان کا جزو ایمان ہے اسلام کے تحفظ کیلئے نبی کی بیٹیوں نے بازاروں درباروں اور زندانوں کی صعوبتیں برداشت کیں جن سے سورج بھی حیا کرتا تھا اولاد رسولؐ نے اپنا سب کچھ اللہ کے دین اور انسانیت کی سربلندی کیلئے قربان کردیا ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ان کی یاد ہمیشہ مناتے رہیں گے کیونکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727