زائرین اربعین حسینیؑ کی خدمت کیلئے ہزاروں رضاکار تیار

ولایت نیوز شیئر کریں

نجف اشرف (ولایت نیوز)حرم مطھر علوی ؑ نجف اشرف کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہزاروں رضاکاروں نے اربعین حسینی کے زئراین کی خدمات کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کروا دیا ہے ۔
حرم مطھر کے شعبہ رضا کار کے انچارج احمد زورکانی نے بتایا کہ اربعین کے لئے بنائے گئے اپریشن روم میں تیار کئے گئے منصوبہ کے مطابق لاکھوں زائرین کی آمد کی بنا پر وسیع انداز میں تیاریاں کی گئی ہیں ،اس مقصد کے لئے تین ہزار سے زائد جوانوں نے اپنی خدمات رضاکارنہ طور پر پیش کی ہیں جن کا تعلق صوبہ بصرہ،کوت،ناصریہ،ھاشمیہ،بابل اور دیوانیہ سےہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان رضاکاروں کو مختلف ذمہ داریاں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727