پاکستان سازشوں کی ز دمیں ہے سیاستدان حکمران ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے ادارے کمزور نہ کریں ،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

وطن عزیزکے تمام صدمات امریکی دوستی کا نتیجہ ہیں ، امریکی و کینیڈین مغویان کو بازیا ب کروا کے ایک بار پھر پاک فوج نے اپنی مہارت کا سکہ جمادیا
ا مریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے بھارتی خوشنودی کیلئے امریکہ کا سی پیک کو متنازعہ کہنادراصل اکھنڈ بھارت نظریے پر زوردار طمانچہ ہے
برطانیہ سمیت کشمیر کے المیے کے تمام ذمہ دار اورانسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکیدار کشمیر میں بھارت کے بھیانک مظالم پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں
کربلا طاقتوروں پر کمزوروں کی فتح کی یاد گار ہے اور مظلوموں و محروموں کی طاقت کا سرچشمہ ہے ،عشرہ بیمار کربلا کی عزائیہ مجلس سے قائد ملت جعفریہ کا خطاب

اسلا م آباد (ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان سازشوں کی ز دمیں ہے سیاستدان حکمران ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے ادارے کمزور نہ کریں ، وطن عزیز کو گذشتہ 70سال میں ملنے والے تمام صدمات امریکی دوستی کا نتیجہ ہیں ، ا مریکہ آج بھارت کی زبان بول رہا ہے، افغانستان سے اغوا ہونے والے امریکی و کینیڈین مغویان کو بحفاظت بازیا ب کروا کے ایک بار پھر پاک فوج نے اپنی مہارت کا سکہ جمادیا، امریکہ کی عارضی تعریف سے پاکستانی حکمران خوش فہمی کا شکار نہ ہوں امریکی حکمرانوں پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، بھارتی خوشنودی کیلئے امریکہ کا سی پیک کی گزرگاہ کشمیر کو متنازعہ کہنادراصل بھارت کے اکھنڈ بھارت نظریے پر زوردار طمانچہ ہے جو کشمیرکو اٹوٹ انگ کہتے نہیں تھکتا، امریکہ برطانیہ اقوام متحدہ سمیت کشمیر کے المیے کے تمام ذمہ دار اورانسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکیدار کشمیر میں بھارت کے بھیانک مظالم پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ، کشمیر میں مداخلت کے بھارتی الزامات چور مچائے شور کے مترداف ہیں ،کربلا طاقتوروں پر کمزوروں کی فتح کی یاد گار ہے اور مظلوموں و محروموں کی طاقت کا سرچشمہ ہے ،بعد از شہادت حسین ؑ اسیران کربلاامام زین العابدین و سیدہ زینب بنت علی ظلم و جبر کے بدترین طوفانوں میں اسلام کی ڈھال بنے رہے اور حسینیت کو لازوال بنا دیا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے امام زین العابدین ؑ کی شہاد ت کی مناسبت سے عشرہ بیمار کربلا کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو زک پہنچانے کا کو ئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتامودی کے مشیر سوامی کا یہ کہنا کہ پاکستان کے چار ٹکڑے کردیں گے بھارتی ریاست کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے مودی بھارت جا کر یہ اعتراف کر چکا ہے کہ پاکستان کو دولخت کرنے میں اس کا ہاتھ ہے اور اندرا گاندھی نے بھی سقوط مشرقی پاکستان کے موقع پر یہ کہہ کر اپنی خباثت کا مظاہرہ کیا تھا کہ ہم نے نظریہ پاکستان کو خلیج بنگا ل میں غرق کردیا ۔اب تو بھارت کو علی الاعلان استعماری سرغنہ امریکہ کی سرپرستی حاصل ہوگئی ہے بھارت نے ٹرمپ کی الیکشن مہم میں تعاون کیا تھا جوابا ٹرمپ نے بھی مودی کے دورہ امریکہ میں اسے خوب پروٹوکول دیا اپنا فطری اتحادی قرار دیاجدید ترین اسلحہ کی فراہمی کے دہانے کھول دیئے ،نئی افغان پالیسی میں بھارت کے کردار کو بڑھایا اور پاکستان کو دھمکی دے ڈالی جو کسی امریکی صدر نے اس سے پہلے نہیں کیا تھا، افغانستا ن میں جاری جنگ کو پاکستان منتقل کرنے کا زہر بھی اگلاجس سے بھارت کے وارے نیارے ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کرنا چاہتا تھا اب امریکہ کابھی اس کا ہمنوا بن گیا ہے جبکہ جس قدر آپریشنز پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کئے اور جس قدر کامیابیاں پاک فوج نے امریکہ کے بسائے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑنے میں حاصل کیں اس کی مثال کوئی ملک پیش نہیں کر سکتا۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے پتھو اسرائیل و بھارت دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں بھارت و اسرائیل کو امریکہ جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطی کا چوہدری بنانا چاہتا ہے، بھارت کھلم کھلا افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کرپاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے جس کا ثبوت بھارتی جاسوسوں سے ملنے والے ثبوت ہیں جھل مگسی کے بعد کوئٹہ میں ہزارہ برداری کی ٹارگٹ کلنگ و سیکیورٹی فورسز پر حملے بھارتی سازش کا شاخسانہ ہے جن کا اولین مقصد سی پیک کو ناکام کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امام زین العابدین ؑ سالکان راہ حقیقت کی زیب و زین ہیں جنہوں نے اپنی عبادت و ریاضت سے دنیائے انسانیت کو خداشناسی اور علم و عرفان کے دریائے معرفت سے سیراب فرمایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727