اب پا کستانی سر زمین پر غیر ممالک کی جنگ نہیں لڑی جائے گی،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد (ولایت نیوز) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بورڈ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی سرغنہ شمالی کوریا اور ایرا ن سے پنگا لینے کو تیار ہے، بلوچستان میں جھل مگسی میں بم دھماکہ ،کوئٹہ میں ہزارہ برادری اور دیگر بیگناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ ، شمالی وزیرستان میں فورسز کی وین پر فائرنگ کے واقعات کا مقصد اسلام کے قلعے اور ایٹمی قوت پاکستان کو دباؤ ، گھیراؤ میں رکھنا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے قومی خارجہ پالیسی کے بارے میںیہ دو ٹوک مؤقف کے اب امریکہ پر انحصار کے دن ختم ہو چکے ہیں اور آرمی چیف کا امریکی دھمکیوں کا دندان شکن جواب قوم کی ترجمانی ہے، دنیائے شیطنیت ذہن نشین رکھے کہ اب پا کستان کی سر زمین پر غیر ممالک کی جنگ نہیں لڑی جائے گی، وطن عزیز اسلام کا نا قابل تسخیر قلعہ ہے ، مکتب الہٰی کے تربیت یافتہ امام بر حق حضر ت امام زین العابدین ؑ نے سخت ترین حالات اورخونخوارر جلادوں کے مقابلے میں اظہار حق کر کے یزیدیت کو نا بود اور اسلام کو سر بلند و سر فراز کر دیا ہے جنکی جرات و بہادری تاریخ اسلام کا سنہر ی با ب ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس بیمار کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آقای موسوی نے باور کرایا کہ پوری دنیا پر تسلط جمانے کا خواب دیکھنے والے ابلیس اعظم نے نائن الیون کا ڈرامہ رچا کر افغانستان اور عراق کو نشانہ بنایا ، لیبیا کو تہس نہس کیا ، شام کو کھنڈرات میں بدلا اور اب جنوبی ایشیا ء کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کر کے پاکستان کو آئے دن ڈرا دھمکا رہا ہے ، اُسکی ستر سالہ مکارانہ روش پاکستان کو ہر طرف سے ڈسنا ہے اسی بنا پر 65 ؁ء میں اسی کے ایماء پر بھارت نے جنگ مسلط کی ، 71 ؁ء میں پاکستان کو دولخت کیا، بغل بچے سے ایٹمی دھماکے کروائے ، او آئی سی کو اپنے لئے خطرہ گردانا ، سر کردہ اسلامی لیڈروں ذوالفقار علی بھٹو ، شاہ فیصل، یاسر عرفات اورمعمر قذافی کو راستے سے ہٹایا اور اپنی بقا ء کیلئے پاکستان سے ایٹمی دھماکے کروائے جس سے شیطانی لابیوں نے ہل چل مچ گئی۔
آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ استعماری سرغنے نے ایران پر پابندیاں لگائیں، پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ رکوایا اب سی پیک کے پیچھے ہاتھ دو کر پڑا ہوا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی شیطانوں کی مدد سے پروان چڑھنے والی دہشتگردی پر عساکر پاکستان نے کافی حد تک قابو پا لیا ہے تاہم مٹھی بھر دہشتگردوں کو عالمی سرغنے کی پشت پناہی حاصل ہے ، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانے دہشتگردوں کے تربیت خانے ہیں جو پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ۔
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقو ں پر سختی کیساتھ عملدرآمد کرے اور سرکاری طور پر کالعدم قرار دیئے گئے گروپوں کے سربراہان کو شکنجے میں جکڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721