حسینی ؑ ہیں داعشی جھنڈوں سے گھبرانے والے نہیں،بانیان سے بانڈ بھروانا غیر آئینی ہے،8محرم کے مرکزی جلوس میں قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کا میڈیا و ماتمیوں سے خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

عزاداری پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے ،حکومت85معاہدے کے تحت تمام لائسنسی و روایتی ماتمی جلوسوں کا انعقاد یقینی بنائے،آغا حامد موسوی
وزارت داخلہ محرم کنٹرول رومز کا قیام لائق تحسین ہے، دیگر صوبے بھی ٹی این ایف جے عزاداری سیل سے مربوط رہیں،بانیان سے بانڈ بھروانا غیر آئینی ہے
داعشی فکر کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان پر عمل کروایا جائے ،تمام سیاستدان کالعدم گروپوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں
پاک فوج تنہا نہیں پوری قوم ساتھ ہے،اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے عوام کو کوئی سروکار نہیں ، زائرین کے مسائل کا مستقل حل کیا جائے، تمام دہشتگرد وں کا خالق امریکہ ہے
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں جامعۃ المرتضی اسلام آباد سے آٹھویں محرم کے مرکزی جلوس ذوالجناح کی برآمدگی ،ہزاروں عزاداروں کی شرکت
علم مبارک ،ذوالجناح ، گہوارہ شہزادہ علی اصغر ؑ کے تبرکات شامل ، محمدی چوک میں زبردست زنجیر زنی ، سیکیورٹی اداروں مختار فورس رضاکاروں ابراہیم سکاؤٹس کے بہترین انتظامات

اسلام آباد (ولایت نیوز )سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عزاداری پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے ،حکومت21مئی 85کے موسوی جونیجو معاہدے کے تحت تمام لائسنسی و روایتی ماتمی جلوسوں کے تحفظ کی پابند ہے لہذا انہیں پوری عزت و احترام کے ساتھ برآمد کروایا جائے ، وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے عزاداروں کے مسائل کے حل کیلئے محرم کنٹرول رومز کا قیام لائق تحسین ہے، دیگر صوبے بھی مسائل کے حل کیلئے ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل سے مربوط رہیں،حسینی ؑ ہیں داعش کے جھنڈوں سے گھبرانے والے نہیں داعشی فکر کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل کروایا جائے ،صرف حکمران نہیں تمام سیاستدان کالعدم گروپوں کیکئے نرم گوشہ رکھتے ہیں.امن کمیٹیاں، علما ء بورڈز، نظریاتی کونسل کالعدم تنظیموں اور ان کے ہمدردوں سے بھری پڑی ہیں اسلامائزیشن کیلئے قائم اداروں سودابازی کی آماجگاہ بنانے کے بجائے مسالک و مکاتب کے حقیقی نمائندوں کو امن کمیٹیوں میں شامل کیا جائے ،اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سے عوام کو کوئی نفع نقصان نہیں قو م کو ظالم کے بعد اظلم مل جاتے ہیں ،بری امام کے عرس و پرسہ داری کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے،پاک فوج تنہا نہیں، ردالفساد آپریشن میں پوری قوم ساتھ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواسہ رسول ؐ امام حسین علیہ السلام اور آپ ؑ کی اولاد و اصحاب و انصار کی لہو رنگ قربانی کی یاد میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرکزی مسجد و امامبارگاہ جامعۃ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوسِ ذوالجناح کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں اور عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلوس میں درجنوں ماتمی دستوں سمیت ہزاروں عزادارانِ مظلوم کربلا نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ 8محرم کے مرکزی جلوس کے لائسنسدار قائد ملت جعفریہ آغا  سید حامد علی شاہ موسوی ہیں۔

8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ

8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس میں علمائے کرام ماتم کررہے ہیں

میڈیا نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مجالس و جلوس کیلئے بانیان مجالس سے بانڈز بھروانا غیر آئینی و بنیاد حقوق کے منافی ہے مختار فورس ابراہیم سکاؤٹس سمیت تمام رضاکار جلوسوں مجالس کیلئے سیکیورٹی اداروں سے بھر پور تعاون کریں گے لیکن حکومت کو بھی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام دہشتگرد تنظیموں کا خالق ڈومور ڈومور کہنے والا استعماری سرغنہ امریکہ ہے، جس نے لیبیا شام میں داعش القاعدہ کی کھلم کھلا مدد کی، ریاض مسلمانوں کی کانفرنس کی ٹرمپ سے صدارت کروانا المیہ عظیم ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اسلامی کانفرنس میں فعال کردار اور دوسری سربراہی کانفرنس کی میزبانی کے بعد اسلامی اتحاد کے خوف کی بنا پر امریکہ نے پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مروایا آمریت مسلط کی اور پھر دہشت گردوں کی نرسریوں کی افزئش کی گئی جو آج تک پورے عالم اسلام کیلئے درد سر بنی ہوئی ہیں ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امام حسینؑ کی عزاداری مظلوموں کا موثر ترین احتجاج ہے جسے ہماری نسلیں بھی جاری رکھیں گی ہم نے مارشل لائی دور میں عزاداری پر پابندی کے خلاف کیلئے ۸ماہ ایجی ٹیشن کیا14ہزار شیعہ سنی برادران نے عزاداری پر پابندی کے خاتمے کیلئے اسیری برداشت کی جس کے نتیجے میں طے پانے والا 21 مئی 85کاموسوی جو نیجو معاہدہ میلاد النبی عزاداری کے جلوسوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کی مذہبی عبادات کی آزادی کی بھی ضمانت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حسینت بیمار اقوام کیلئے اکسیر ہے پاکستا ن کی تشکیل بھی راہ حسینیت کا ثمر ہے حسینیت کے ساتھ مربوط قوموں کو دنیا کا کوئی ظالم جابر شکست نہیں دے سکتا ۔

قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی فرش عزا پر
قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی فرش عزا پر

درایں اثناء قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں ماتمی جلوس نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتا ہوا اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر محمدی چوک جی نائن ٹو پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگیاجہاں ہزاروں عزاداران حسین ؑ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہا کہ مظلوم کربلا کا غم حیات ہے نجات ہے ۔اس موقع پر عزاداران حسین ؑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام کی سربلندی ،وطن عزیز کے دفاع اور شیعہ سنی اخوت و یگانگت کے فروغ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور آٹھ ربیع الاول تک جاری ایام عزاء کے دوران قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے جاری کردہ ضابطہ عزاداری پر عملدرآمد کرکے اجر رسالتؐ ادا کیا جائے گا۔

بعدازاں عزاداروں نے زنجیر زنی کرکے مظلوم کربلا کا پرسہ پیش کیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کراچی کمپنی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں علاقہ ونہار کے ماتمداران نے مخصوص و منفرد انداز میں نوحہ خوانی و زنجیر زنی کی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح کے درجنوں ماتمی دستوں نے ماتمداری میں شرکت کی۔

جلوس کے تبرکات میں شبیہ ذوالجناح،علم مبارک،گہوارہ علی اصغر ؑ اور مہندی شہزادہ قاسم ؑ شامل تھے۔مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،ایم او ،ابراہیم سکاؤٹس،مختار جنریشن ،مختار فورس نے جلوس کے انتظامات میں حصہ لیا جبکہ خواتین کیلئے ام البنین ڈبلیو ایف کی رضاکاروں نے سیکیورٹی فرائض سر انجام دےئے ۔

دورانِ جلوس مختار سٹوڈنٹس ٓرگنائزیشن نے سبیل حسینی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ اسلام آباد کی محرم کمیٹی کے اراکین اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ پولیس کی بھاری جمعیت تمام راستے جلوس کے ہمراہ موجود تھی۔اختتامی دعا علامہ سیدزاہد عباس کاظمی نے کرائی ۔

اختتام پر جلوس کے منتظم اعلی ٰ سید شجاعت علی بخاری نے جلوس کے شرکاء ،ماتمیوں ،عزاداران اورضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس میں فرزندان قائد زنجیر زنی کررہے ہیں
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس میں فرزندان قائد زنجیر زنی کررہے ہیں
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ
ماتم
عزادار ماتمی پرسہ پیش کررہے ہیں ۔
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس ذوالجناح و تابوت و علم و تعزیہ
8محرم قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیر اہتمام جلوس کے دوران محمدی چوک پر مجلس عزا منعقد ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.