لیسٹر شائر برطانیہ میں جلو س عزا ، عزاداروں کی کثیر تعداد میں شرکت

ولایت نیوز شیئر کریں

لیسٹر شائر (رپورٹ : علی زین کاظمی )دشت کربلا میں نواسہ رسولؐ جگر گوشہ بتولؑ حضرت امام حسین اور ان کے جانثاروں کی لہو رنگ قربانی کو خراج پیش کرنے کیلئے  وسطی برطانیہ کی لیسٹر شائر کا ؤ نٹی کے ٹاؤن ہال سکوائر سے اتوار 24ستمبر کو جلوس علم برآ مد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

سیاہ ماتمی لباس میں ملبوس عزادار مختلف زبانوں میں نوحہ خوانی کررہے تھے اورسینہ زنی اور گریہ کے ذریعے امام حسین ؑ کی پردرد شہادت کا پرسہ بارگاہ رسالت و ولایت و عصمت میں پیش کررہے تھے جلوس عزا ہارس فیئر سٹریٹ ، گیلو ٹری گیٹ ، ایسٹ گیٹ اور ہائی سٹریٹ سے گزرتا ہو ا جوبلی سکوائر میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے راستے میں عزاداروں کیلئے لنگر اور سبیل حسینی کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

لیسٹر شائر برطانیہ میں جلوس عزاداری
لیسٹر شائر برطانیہ میں جلوس عزاداری
لیسٹر شائر برطانیہ میں جلوس عزاداری میں کم سن بچے تبلیغی پوسٹرز اٹھائے ہوئے ہیں ۔
لیسٹر شائر برطانیہ میں جلوس عزاداری میں کم سن بچے تبلیغی پوسٹرز اٹھائے ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721