پوری قوم پرچم حسینیت کے سائے میں عساکرپاکستان کی پشت پرایستادہ ہے, فوجی افسر کی شہادت ننگی جارحیت ہے ، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے جوان آفیسر کی شہادت ازلی دشمن کی ننگی جارحیت ہے۔ حامدموسوی
وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کا مسائل کواقوام متحدہ کے اجلاس میں اٹھاناصائب مگرکلبھوشن کاذکرنہ کرنا قابل تشویش ہے
خطے میں بدامنی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرکاحل نہ ہونااورمقبوضہ کشمیرمیں کھیلی جانے والی خون کی ہولی سے توجہ ہٹاناہے
بھارت نے پاکستان کودل سے تسلیم نہیں کیا،نقصان پہنچانے کیلئے ہرحربہ اورہتھکنڈہ استعمال کرتارہتاہے ، مودی ہاتھ دھوکرپیچھے پڑاہواہے
اوروطن کی حرمت پرہرگز کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی
پاکستان کلمہ توحیدکی بنیادپروجودمیں آیاتھا جسے کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتاکیونکہ بنائے کلمہ توحیدحسین ابن علی ؑ ہیں۔ قائدملت جعفریہ کاعلماء سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی وتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے خبیرایجنسی کے علاقے راجگال میں چیک پوسٹ پرافغانستان سے دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹینٹ ارسلان عالم ستی کی شہادت کے سانحہ کی پرزومذمت کرتے ہوئے اس مذموم کاروائی کو ازلی دشمن کی جارحیت کاشاخسانہ قراردیا۔مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کا ان مسائل کواقوام متحدہ کے اجلاس میں اٹھاناصائب مگرکلبھوشن کاذکرنہ کرنا قابل تشویش ہے ۔

آقای موسوی نے باورکرایاکہ خطے میں بدامنی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرکاحل نہ ہونااورمقبوضہ کشمیرمیں کھیلی جانے والی خون کی ہولی سے دنیاکی توجہ ہٹاناہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے آج تک پاکستان کودل سے تسلیم نہیں کیااورنقصان پہنچانے کیلئے ہرحربہ اورہتھکنڈہ استعمال کرتارہتاہے ، جب سے مودی برسراقتدارآیاہے پاکستان کے پیچھے ہاتھ دھوکرپیچھے پڑاہواہے ، اقوام متحدہ سے لیکربرکس کانفرنس تک ہرچھوٹے بڑے فورم پرپاکستان مخالف ہرزہ سرائی اس کاوطیرہ ہے ، بنگلہ دیش میں سینہ ٹھوک کراس نے پاکستان دولخت کرنے اعتراف جرم کیا، اس سال سے لیکراب تک چھ سو سے زائد مرتبہ جنگ بندی کیخلاف ورزیاں کرچکاہے ، افغانستان دوسرابھارت بنا ہواہے جسکی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے جبکہ چورمچائے شورکاکرداراداکرنے والے اشرف غنی نے بھی ٹرمپ سے ملاقات کرکے پاکستان کیخلاف الزام تراشیاں کی ہیں اورپاکستان دشمن دہشت گردوں کواپنے ہاں پناہ دے رکھی ہے درجنوں کے حساب سے افغانستان میں موجودبھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے تربیت خانے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اب بھارت اتناآگے بڑھ چکاہے کہ مقبوضہ کشمیرکواٹوٹ انگ کہنے کیساتھ ساتھ آزادکشمیرپربھی اپناحق جتاناشروع کردیاہے جسکی سات لاکھ افواج نے کشمیریوں پرعرصہ حیات تنگ کررکھاہے ، ورکنگ باؤنڈری پراشتعال انگیزی جاری ہے ۔

قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے یہ بات زوردیکرکہی کہ بھارت سمیت تمام باطل قوتیں ذہن نشین رکھیں کے ہم موت سے گھبرانے والے نہیں شہادت ہماری میراث ہے ہم مرکربھی زندہ رہتے ہیں اوریہی درس کربلاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگرمعرکہ کربلارونمانہ ہوتا توآج انسانیت کاکہیں نام ونشان نہ ہوتا ،کربلانے پوری انسانیت کوتحفظ فراہم کیالہذادنیاکاہریزیدیادرکھے کہ پاکستان کلمہ توحیدکی بنیادپروجودمیں آیاتھا جسے کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتاکیونکہ بنائے کلمہ توحیدحسین ابن علی ؑ ہیں ۔ پوری قوم پرچم حسینیت کے سائے میں عساکرپاکستان کی پشت پرایستادہ ہے اوروطن کی حرمت پرہرگز کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728