اقبال ٹاؤن میں جلوس علم و ذوالجناح 4محرم کو برآمد ہوگا

ولایت نیوز شیئر کریں

راولپنڈی(ولایت نیوز)مجلس و جلوس ذوالجناح اور علم غازی عباس علمدار بروزپیر،4محرالحرام 1439ھ25 ستمبر2017سہ پہر 4بجے فرحان حسین جعفری کی رہائش گاہ بمقام فداؔ قلندر ہاؤس اقبال ٹاؤن راولپنڈی سے برآمد ہوگا،جس میں تین بجے خطیبِ اہلیبیت میجر(ر)رفیق جعفری مجلس عزا سے خطاب فرمائیں گئے ۔

مجلس کے بعد4بجے سہ پہر جلوس برآمدہو گا جس میں مقامی ماتمی دستوں کے علاوہ ماتمی دستہ صدائے حسینی آف خرم کالونی،ماتمی دستہ ماتائے عاقبت آف مندرہ، ماتمی دستہ مسافرِشام النور کالونی، ماتمی دستہ یاثارۃ الحسین اسلام آباد،،ماتمی دستہ خیابان سرسید راولپنڈی ا ور مقامی ماتمی سنگتیں شرکت کریں گی۔

جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا اقبال ٹاؤن قصرِسجاد امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد لنگر کا بھی اہتمام ہے۔تمام مومنین سے شرکت کی اپیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728