معرکہ کربلا حق و انصاف کی عظیم فتح ہے۔سیدہ عبیدۃ الزہرا موسوی ایڈووکیٹ

ولایت نیوز شیئر کریں

جامعۃ المرتضی میں عشرہ محرم کی مجالس کا آغا ز‘،نواسہ رسول امام حسین ؑ نے اسلام کے پیغام کو مسخ ہونے سے بچایا ۔مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ میں پہلی مجلس سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز)ام البنین ڈبلیو ‘سکینہ جنریشن ‘گرلز گائیڈاور انجمن دختران اسلام کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد میں خواتین کی مجالس عزا کا آغا زہو گیا ۔عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مفسرقرآن سیدہ عبیدۃ الزہراموسوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ اہل تقویٰ کیلئے اہلبیت رسول ؐ بہترین عملی نمونہ ہیں جن کے بارے میں ارشاد نبوی ہے کہ میں تم میں دو گرانقدر چیزیں قرآن و اہلبیت ؑ چھوڑے جا رہا ہوں جن سے اگر تمسک رکھو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے ۔انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا حق و انصاف کی عظیم فتح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کی ذلت و رسوئی کا بنیادی سبب یہی ہے کہ مسلمانوں نے پیغمبر اسلام کی بتائی ہوئی راہ چھوڑدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن کا واضح پیغام ہے کہ یہودو نصاری کو اپنا دوست نہ بناؤ اور کفر ملت واحدہ ہے جبکہ آج مسلم ممالک کی دوستی مسلمانوں سے زیادہ اغیار کے ساتھ ہے جس کے سبب مسلم ممالک ایک ایک کرکے استعمار کا نشانہ بنتے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ وعدہ خداوندی ہے کہ دنیائے ظلم وکفر کتنی بھی طاقتور کیوں نہ ہوجائے اسلام اور اہل حق پر غالب نہیں آسکتی لہذا عالم اسلام دنیائے کفر کی ٹیکنالوجی اور عسکری قوت سے مرعوب ہونے کے بجائے ذات الہی پر بھروسہ رکھے ۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول امام حسین ؑ نے 72جانثاروں کے ہمراہ یزیدی آمریت کو شکست فاش سے دوچار کیا اور اسلام کے پیغام کو مسخ ہونے سے بچایا ۔انہوں نے کہا کہ خانوادہ عصمت مآب خواتین نے بعد از شہادت حسین ؑ حق کا پر چم سربلند رکھا یہی وجہ ہے کہ آج بھی حسینیت ہر سانس میں رواں دواں ہے اور حسینیت کا پرامن ماتمی احتجاج آج بھی حق مظلوم انسانوں کیلئے بڑی ڈھارس اور پرچم عباس ؑ ٹوٹے دلوں کی آس ہے۔مجلس عزا میں ذاکرہ طاہر بلقیس ،شہربانونقوی،سارہ نصرت نایاب نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728