مجالس عزا عشرہ محرم الحرام 

ولایت نیوز شیئر کریں

*۔۔۔ انجمن غلامان ابو طالب کے زیر اہتمام مجالس عز ا بیاد مظلوم کربلا یکم تا دس محرم 8بجے شب امام بارگاہ قصر ابوطالب ؑ راولپنڈی میں منعقد ہوں گی۔ علامہ سید حسین مقدسی خطاب کریں گے، جبکہ مجالس خواتین یکم تا 9محرم 9بجے صبح منعقد ہوں گی جن سے خطیبہ آل نبی سیدہ بنت علی موسوی خطاب کریں گی ۔

مسجدجعفریہ آئی نائن میں مجالس عشرہ محرم

*۔۔۔مجالس عزا بیاد شہید اعظم حضرت امام حسین ابن علی ؑ یکم تا 10محرم مسجد و امام بارگاہ جعفریہ آئی نائن اسلام آباد بعد از نماز مغربین منعقد ہو گئیں۔ علامہ سید قمر حیدر زیدی اور ذاکر قمر مختار کوثر سبزواری خطاب کریں گے۔
دربارسخی شاہ پیارامیں مجالس عشرہ محرم
*۔۔۔متولی مسجد و امام بارگاہ باوا سید قاسم علی شاہ کاظمی کے زیر اہتمام دربار سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑ پال ویسٹریج میں مجا لس عشرہ محرم بعد از نماز مغربین کی مجالس منعقد ہوں گی جن سے علامہ کاظم ترابی ، علامہ مطلوب حسین تقی، ذاکر غلام عباس فرید کا،خطیب عون عباس کاظمی اور ذاکر صغیر کاظمی خطاب کریں گے۔

*۔۔۔انجمن فیض پنجتن کے زیر اہتمام مجالس عز ا بیاد مظلوم کربلا یکم تا دس محرم صبح 8بجے امام بارہ گاہ زین العابدین نزد علی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہونگی۔ الحاج علامہ سید قمر حیدر زیدی ، حسین شہید انسانیت کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ مختلف سلام گزار بارگاہ امامت میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ جبکہ مجالس عزائے برائے خواتین اسی امام بارگاہ میں 2:30بجے دن منعقدہوں گی ۔ ذاکرات خطاب کریں گی۔

**ڈاکٹرشباب رضوی وپسران کے زیراہتمام مجالس عزائے حسین ؑ یکم تا 9محرم الحرام مجالس عشرہ محرم 2بجے دن دربار عالیہ سخی شاہ پیارا کاظمی المشہدی چوہڑ ہڑپال راولپنڈی میں منعقد ہوں گی۔علامہ سیدمطلوب حسین تقی اورمولاناسیدعون عباس کاظمی خطاب کریں گے۔

قدیمی جلوس گہوارہ شہزادہ علی اصغر برآمدہوگا

*۔۔۔ سالانہ مجلس عزابرمکان سیداصغرحسین سبنرواری ایڈووکیٹ، بیرسٹر قمر حسین سبزواری P1103اصغرمال چوک راولپنڈی میں اتوار3محرم کو4بجے دن منعقدہوگی جس سے علامہ سید قمرحیدرزیدی خطاب کریں گے جبکہ ا بن حسن رضوی برادران اورحسن رضاکیانی مرثیہ خوانی کریں گے۔ مجلس کے اختتام پرجلوس گہوارہ شہزادہ علی اصغرؑ برآمدہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3729