جشن غدیر و مباہلہ : ولایت نظام کائنات کے دوام کی ضمانت اورمباہلہ اسلام کی فتح مبین کی عظیم یادگار ہے

ولایت نیوز شیئر کریں

اسوہِ ابوتراب ؑ بہترین نمونہ عمل ہے۔آمدہ محرم کے بارے میں قائد ملت جعفریہ آغاحامد موسوی کی پالیسی پر بھرپور عملدرآمد کیا جائیگا
مختار سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام غدیر و مباہلہ کے جلسے سے قمرزیدی ،علا مہ اعجا ز،کامران بی اے، ناہید عباس جگ ، پروفیسر سائل رضا اور دیگر ذاکرین کا خطاب
راولپنڈی( ولایت نیوز) قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عالمگیر ہفتہ ولایت کی مناسبت سے مرکزی جلسہ امامبارگاہ قدیم حسینی محاذ راولپنڈی میں مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقد ہوا جسکی صدارت تنظیم کے چیئرمین سیدمحمد عباس کاظمی اور مرکزی صدر سید زین العابدین نقوی نے کی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حیدر زیدی نے کہاکہ ولایت علی ؑ کا قلبی اقرار ایمان و ایقان کی نشانی ہے اور ولایت حضرت علی ابن ابی طالب اکمال و اتمام دین کی سند ربانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ولایت نظام کائنات کے دوام کی ضمانت اوراسم اعظم کی تفسیر ہے۔انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ مشن ولاء و عزاء کیلئے ایم ایس او کے کارکن قائد ملت جعفریہ آغاسید حامدعلی شاہ موسوی کے ہر حکم پر بھرپور لبیک کہنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ختمی المرتبت ؐ نے خم غدیر کے مقام پر اپنے عم زاد حضرت علی ؑ کو مولا بنا کر رہتی دنیا تک کیلئے آپ ؑ کی ولایت پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔علامہ اصغر عباس نقوی نے کہاکہ دین اسلام کی تکمیل اعلان ولایت علی ؑ پر ہوئی جس کے ساتھ ہی خداوندعالم کی نعمتیں بھی تمام ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیائے انسانیت بالخصوص عالم اسلام کودشمنانِ دین و شریعت کے جبرواستبداد کا سامنا ہے جو اسلام کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔علا مہ اعجا زمدرس نے کہاکہ انسانیت کے تمام مسائل کا واحد حل اسوہِ ابوتراب ؑ کی عملی پیروی میں مضمر ہے۔ذاکر کامران بی اے نے کہا کہ ہر قسم کی شکست کواپنے ارادے سے توڑنے والی ہستی کا نام علی ؑ ہے۔ذاکر ناہید عباس جگ نے کہا کہ غدیر حرفِ کل کا حاصل اور یوم الست کے مماثل ہے۔انہوں نے کہا کہ علی ؑ ابن ابی طالب ؑ نے دین مبین کی خدمت اور اسلام کی راہ میں ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا حق ادا کردیا۔پروفیسر سائل رضا نے کہا کہ دامن حیدرِ کرار ؑ سے وابستہ ہوکر ہر قسم کی سازش اور شرارت کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ذاکر علی عمران جعفری نے کہا کہ فرمان رسالت ؐ کی رو سے قرآن علی ؑ کے ساتھ اور علی ؑ قرآن کے ساتھ ہیں اور حق بھی وہی ہوگا جہاں علی ؑ ہوں گے۔ذاکر امداد ابو ذری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مباہلہ درحقیقت فتح توحید کا وہ عظیم اور مبارک ترین دن ہے جب نصارائے نجران حضورِ ختمی مرتبت ؐ کے ساتھ کج بحثی پر اتر آئے کہ عیسیٰ ابن اللہ ہیں کیونکہ وہ بن باپ کے پیدا ہوئے ،تو حضور ؐ نے بفرمان الہی کہا کہ تحقیق عیسیٰ کی مثال اللہ کے نزدیک ایسی ہی ہے جیسے آدم کی جنہیں اللہ نے مٹی سے بنایا اور کہا کہ ہو جا اور وہ ہوگئے۔مگر نصاریٰ بضد تھے کہ عیسیٰ عبداللہ نہیں ابن اللہ ہیں جب وہ کسی طرح نہ مانے تو بحکم خدا حضور ؐ نے چیلنج کیاتم کہہ دو کہ بلاویں ہم اپنے بیٹے اور تمھارے بیٹے ،اپنی عورتیں اور تمھاری عورتیں،اپنے نفس اور تمھارے نفس اور مباہلہ کریں اور پھر دعا کریں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ڈالیں ،شرکائے جلسہ سے ایک قراردادمنظورکرائی جس میں عساکر پاکستان کے آپریشن ردالفساد کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے باورکرایا گیا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے قرارداد میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عالم اسلام بالخصوص وطن عزیز پاکستان اس وقت ہر طرف سے سازشوں کے حصار میں ہے ،جن پر استعماری ثلاثہ یہود و ہنود اور نصاریٰ یلغار کر رہے ہیں جنہیں ناکام بنانے کیلئے عالم اسلام کو استعمار کے آلہ کار مسلم حکمرانوں سے جان چھڑانی ہوگی۔ایک اور قرارداد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آمدہ محرم الحرام کے سلسلے میں قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی جو بھی پالیسی دیں گے اس پر بھرپور عملدرآمد کیا جائیگا۔قرارداد میں مظلومین کشمیر وفلسطین ،افغانستان و عراق پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزورمذمت کرتے ہوئے ان سے بھر پور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔جشن غدیر و مباہلہ کے جلسے سے دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا ۔جلسے میں نظامت کے فرائض سید نصیر حسیں سبزواری ، قاضی وفا عباس اور مولانا ملک اجلال حیدر حیدری نے سرانجام دیئے۔ مختار فورس کے جوانوں نے جلسے میں سیکورٹی ڈیوٹی انجام دی۔جبکہ ایم ایس اواور مختار جنریشن کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728