جشن عید غدیر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت وا حترام کیساتھ منایا گیا

ولایت نیوز شیئر کریں

ولایت امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ عقیدے کی اساس اور مصائب و آلام سے نجات کا ذریعہ ہے

راولپنڈی (ولایت نیوز )قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمگیر ہفتہ ولایت کے آغاز پراتوار کو جشن عید غدیرملک بھر کی طرح راولپنڈی ریجن میں بھی مذہبی جذبے کیساتھ منایا گیا ۔اس موقع پر محافل ،جلسوں ،کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد کیا گیا ۔علمائے کرام ،واعظین ،ذاکرین اور دانشوروں نے ولایت علی ؑ کی اہمیت اور فضیلت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

غدیر کمیٹی کے زیر اہتمام قصر ابوطالب راولپنڈی میں جشن غدیر کا سالانہ جلسہ ہوا جس سے علامہ علی ناصر تلہاڑا ،شوکت رضا شوکت ،ذاکر ناہید عباس جگ،ذاکر شفقت رضا شفقت اور ذاکر محمد حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پرٹی این ایف جے کی ریجنل ہفتہ ولایت کمیٹی کے زیراہتمام دربار عالیہ سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال میں محفل غدیر منعقد ہوئی جسکی صدارت علامہ سید مطلوب حسین تقی نے کی جبکہ سجادہ نشین باوا سید قاسم علی شاہ کاظمی مہمان خصوصی تھے۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید محمد عباس کاظمی نے کہا کہ ولایت امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ عقیدے کی اساس اور مصائب و آلام سے نجات کا ذریعہ ہے۔پوری دنیا اگر کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہونا چاہتی ہے تو اسے راہ علی ؑ اختیار کرنا ہوگی جو کہ راہ حق ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی لہو رنگ تحریک آزادی جلد کامیاب و کامرا ن ہوگی۔بھارتی افواج کی ظلم و بربریت مظلوم کشمیریوں کا راستہ نہیں روک سکتی۔انہوں نے باورکرایا کہ بھارت کشمیر میں ایک سیاہ تاریخ رقم کررہا ہے مگر افسوس یہ ہے کہ دنیا نے اس جارحیت پر آنکھیں بند کررکھی ہیں ،روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں ،اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے تمام ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں لیکن ظلم آخر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ وطن عزیز میں امن کے پیغام کیلئے دہشتگردی کا صحیح معنوں میں سد باب انتہائی ضروری ہے ،نام بدل کر کام کرنے والی تمام ممنوعہ تنظیموں بلا تفریق آہنی شکنجے میں جکڑنا ہوگا۔حکومت اور اپوزیشن انہیں اپنے دم چھلہ بنانے کی بجائے اظہار برات کریں۔تما م مکاتب کو برابر کی سطح پر حقوق کی ادائیگی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کرآپریشن رد الفساد کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔علامہ مطلوب حسین تقی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت علی ؑ ہمارے عقیدے کی اساس ہے جس کے اعلان سے دین مکمل اور نعمتیں تمام ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نا م پر وجود میں آیا تھا جو ضرب علی ؑ اور سجدہ شبیری سے عبارت ہے لہذا قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے سنی شیعہ بھائی چارے کے فروغ ،ولایت علی ؑ اور عزائے حسین ؑ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔محفل سے ذاکر سید صغیر حسین کاظمی نے بھی خطاب کیا۔

امام بارگاہ زین العابدین ؑ سیٹلائٹ ٹاؤن مین انجمن فیض پنجتن کے زیر اہتمام ہفتہ ولایت کی محفل سے مختلف ذاکرات نے خطاب کیا ۔،مسجد کاظمیہ ،حیدریہ مسجد ،قصر شبیرؑ ،قصر کاظمیہ ،مرکزی امام بارگاہ شاہ نذر دیوان بادشاہ ،امام بارگاہ جاگیر علی اکبرؑ ،علی مسجد دولتالہ ،قصر رباب،قصر زینب اور تکیہ سائیں عنایت حسین میں بھی ہفتہ ولایت کی تقریبات منعقد ہوئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727