18تا 24ذوالحجہ عالمگیر ہفتہ ولایت کا آغاز

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد( ولایت نیوز )قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق 18تا 24ذوالحج عالمگیر ہفتہ ولایت کا آغاز اتوار کو ہو گا۔ اس موقع پر ملک بھر عید غدیر کی مناسبت سے محافل میلاد، کانفرنسوں ، سیمیناروں اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکز ی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے ہفتہ کو امام بارگاہ قصر زینب مصطفی آبادفیڈرل ایریا میں علامہ بشارت حسین امام کے زیر اہتمام سالانہ مجلس شریکۃ الحسین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غدیر تکمیل دین اور مباہلہ اسلا م کی فتح مبین کی یاد گار ہے جسے تازہ رکھنا ایمانی شعار ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وطن عزیز اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا اور دین ضرب ید اللہٰی اور سجدہ شبیری کا مجموعہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نقصان پہنچانے والے دشمنوں کے دن گنے جا چکے ہیں ، قوم کا آخری سہا را پاک فوج ہے جس کاآپریشن ردالفساد دہشتگردوں کی موت ثابت ہوگااور اُنکے سرپرستوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ اُنہوں نے تمام محب دین و وطن قوتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی توانائیاں ترجیحی بنیادوں پر وطن کے دفاع و استحکام کیلئے صرف کریں۔ سید قمر زیدی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہماری وطن سے محبت کا سبب نظریہ اسلام ہے اسکی اصل و اساس ولایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ولایت خدا کے دوستوں سے دوستی اور دشمنانِ خدا سے دشمنی کا نام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ارشادِ خداوندی ہے کہ تمہارا ولی خدا اسکا رسولؐ اور وہ ہے جو صاحبِ ایمان ہے نماز قائم کرتا ہے اور حالتِ رکوع میں زکوٰۃ دیتا ہے، تاریخ اسلام گواہ ہے کہ حالتِ رکوع میں صرف حضرت علی ابن ابی طالب ؑ نے زکوٰ ۃدی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حدیث رسولؐ ہے کہ جس نے علیؑ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور علی ؑ کی محبت مومن و منافق کی پہچان ہے ۔مجلس سے ذاکر علی رضا کھوکھر ، شاعر شوکت رضا شوکت ، ذاکر قمر رضانقوی، ذاکرناہیدعباس جگ ،ذاکر ریاض حسین شاہ رتووال،ذاکر ناہید عباس،،ذاکر محمد علی شاہ ، مولانا اسد عباس اطہر اور علامہ ڈاکٹر شیراز حسین کاظمی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر راجہ محمد رضاکے رہائش گا ہ سے علم برآمد ہو کر امامبارگاہ میں اختتام پذیر ہوا ۔ اسلام آباد پولیس اور مختار فورس ضلع اسلام کی جانب سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721