خواجہ اظہار الحسن پر حملہ کی مذمت؛کراچی میں آ گ اور خون کا کھیل دوبار ہ شروع کرنے کی سازشوں کو قومی یکجہتی سے ناکام بنا دیا جائے،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے  ایم کیو ایم راہنما اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  اس بزدلانہ حملے میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے ، حملے کے پیچھے محرکات کو بے نقاب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج و رینجرزنے کراچی کو کرچی کرچی ہونے سے بچایا ازلی دشمن بھارت کے ٹکڑوں پر پلنے والے آج بھی عروس البلاد کے امن کے درپے ہیں لہزا کراچی میں آ گ اور خون کا کھیل دوبار ہ شروع کرنے کی سازشوں کو قومی یکجہتی سے ناکام بنا دیا جائے گا ۔آقائے موسوی نے شہید اہلکار اور کم سن بچے کے لواحقین کی دادرسی اور زخمیوں کے علاج معالجے کا بھی مطالبہ کیا۔

درایں اثنا ٹی این ایف جے سندھ کے رہنما عمار یاسر علوی نے فون پر حملے کا شکار ہونے والے خواجہ اظہار الحسن سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیا اور انہیں ٹی این ایف ے کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹی این ایف جے فرمان امیر المومنین ؑ حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی رو سے ہر ظالم کے خلاف صف آراء اور ہر مظلوم کی ساتھی ہے ۔ خواجہ اظہار الحسن نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا شکریہ ادا کیا اور قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی خدمت میں دعاوں کی استدعا کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721