علامہ قرم حیدر زیدی شہادت امام محمد باقر ؑ کی مجلس سے خطاب کررہے ہیں ۔

علامہ تاج الدین حیدری کی جانب سے وارث خون شہیداں امام باقر ؑ کا پرسہ

ولایت نیوز شیئر کریں

راہوالی گوجرانوالہ (ولایت نیوز)فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر  تاج المناظرین قاطع مقصرین علامہ تاج الدین حیدری مرحوم کی جانب سے ان کے خانوادہ نے امام بارگاہ فاطمۃ الزہراؑ راہوالی کینٹ میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس عزا میں گواجرانوالہ ڈویژن کے عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نامور علماء و ذاکرین نے خطاب کیا ۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری اطلاعات علامہ قمر حیدر زیدی نے کہا کہ امام محمد باقر ؑ اپنے بابا امام سجاد ؑ کے ساتھ ساتھ مشن کربلا کے وارث و نگہبان تھے جنہوں نے اہداف مصطفوی(ص) مرتضویؑ و حسینی ؑکیلئے جام شہادت نوش کرلیا لیکن ظالم و جابر حکمرانوں اور دین محمدی میں تحریف چاہنے والوں کے سامنے سر نہ جھکایا۔ مجلس عزا سے سلطان الذاکرین سید مداح حسین شاہ ، ذاکر ذریت عمران شیرازی ، نوید عاشق بی اے، مولانا ریاض حسین رضوی ، مولانا علی رضا زیدی ، ذاکر مختار حسین قمی اور دیگر تمام نامور ذاکرین نے خطاب کیا۔

علامہ اظہر حیدری و برادران نے مجلس عزا کے دوران انتہائی احسن اقدام کررکھے تھے ۔

اس موقع پر مجلس کے ہزاروں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آمدہ محرم الحرام میں قائد ملت جعفریہ قوم کو جو ضابطہ عزاداری دیں گے اس پر تمام ماتمی عزادار کاربند رہیں گے اور عبادات عزا بجا لائیں گے۔

اس موقع پر آپریشن ردالفساد کی بھر پور تائید کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ایک قرارداد میں ولایت عظمی کانفرنس اہور کے اعلامیہ کو تمام ماتمی عزاداروں اور ذاکرین کے دل اور ایمان کی آواز قرار دیا گیا۔

اس موقع پر تاج المناظرین علامہ تاج الدین حیدری کی قومی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ یا د رہے کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی نائب صدر علامہ تاج الدین حیدری نے ذوالحجہ کے اولین عشرے میں رحلت کی تھی اور ان کے  فرزند علامہ اظہر عباس حیدری سمیت دیگرپسران و خانوادہ نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی پالیسی کے مطابق اپنے غم پر آل محمد (ص) کے غم کو ترجیح دینے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے 7ذوالحجہ کو علامہ تاج الدین حیدری کی جانب سے فرزند رسول (ص) امام محمد باقر ؑ کے غم کا اہتمام کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721