امام باقرؑ صبر و استقلال کا کوہ گراں تھے،جامعہ المرتضیٰ میں برآمدگی تابو ت

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد( ) انجمن دختران اسلام ام البنین ڈبلیو ایف گرلز گائیڈ اور سکینہ جنریشن کے زیر اہتمام بسلسلہ شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضی جی نائن فور اسلام آباد میں ایام باقر العلوم کی اختتامی مجلس عزامنعقد ہوئی اورتابوت باقرالعلوم ؑ برآمدہواجس میں کثیرتعدادمیں خواتین نے شرکت کی اورپرسہ داری کی ۔

مجلس سے ذاکرہ شہر بانو نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختمی مرتبتؐ نے جہاں اطاعت و بندگی کی روشن مثالیں قائم کیں وہاں پاکیزہ صحابہ کبارؓ نے بھی انسانیت کے بچاؤ ،اس کے عروج و کمال اور طاغوتی قوتوں سے نجات کیلئے اہم ترین کردار ادا کیا ۔انہوں نے باور کرایا کہ درِ محمد و آل محمد علیہم السلام کی غلامی کرنے والے عظیم بندگانِ الہی آج دنیائے انسانیت کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ آج دنیا بھر کو درپیش مصائب و آلام کے خاتمہ اور مشکلات کے بھنور سے نکلنے کیلئے انہی بندگانِ الہی اور مشاہیر اسلام کے نقش قدم کی عملی پیروی کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانوادہ عصمت و طہارت نے اپنے کردار و عمل سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت و شریعت کی تحفظ و پاسداری کو ہر شے پر ترجیح دی اور اپنے طرزِ عمل اور لازوال و بے مثال قربانیوں سے دشمن کی سازشوں کے پردے چاک کردیئے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ذاکرہ سیدہ کرن عابدی نے کہا کہ حضرت امام محمد باقر ؑ نے علوم و معارف کے اتنے رموز و اسرار کو آشکارہ کیا اور احکام و علوم کے ایسے حقائق بیان فرمائے کہ بصیرت کے اندھوں کے سوا کوئی ان کا انکار نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ امام محمد باقرؑ علوم و معارف کو کلام الہیٰ سے بطور الہام حاصل کرتے اور نورانی آیات قرآنی سے مدد لیتے آپ ؑ علمی و دینی خدمت کی پاداش میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے، امام باقر ؑ کی قبر اطہر جنت البقیع میں اپنی دادی زہراؑ کے پہلو میں واقع آج بھی مرجع خلائق ہے۔

مجلس سے صبا کاظمی اور سارہ جبین نے بھی خطاب کیا۔اختتام مجلس پرتابوت باقرالعلوم برآمدہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728