امریکی سازش کے خلاف پاکستان،چین ،ایران اور روس متحدہ محاذ بنائیں ، آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد(ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے مسائل و مصائب کا ذمہ داربھارت اپنی چوہدراہٹ قائم کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہا ہے ، ازلی دشمن پاکستا ن کو زک پہنچانے کیلئے نت نئے معاہدے وجود میں لا رہا ہے اور اسلحے کے انبار لگارہا ہے ،اقتصادی راہداری معاہدے نے مودی سرکار کی نیندیں حرام کررکھی ہیں،الزامات اور جارحیت کی مسلسل امریکی دھمکیوں پر پاکستان کا دو ٹوک جواب اور امریکی نائب وزیر خارجہ کی میزبانی سے انکار قومی امنگوں کی ترجمانی ہے، پوری دنیائے انسانیت کواستعماری ،استکباری اورصیہونی طاقتوں کی طرف سے حقوق سلبی کا سامنا ہے،ہر پاکستانی کو اتحاد و یکجہتی کیساتھ عساکر پاکستان کے ہمراہ ڈٹ کر اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،حضرت امام محمدباقر ؑ مشکلاتِ علوم شگافتہ کرنیوالے اورعلم و حکمت کے پرچم کو سربلندکرنیوالے تھے جنکے کردار و عمل کی پیروی کرکے دنیا سے دہشتگردی سمیت تمام برائیوں کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے ایام باقر العلوم کی اختتامی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آقای موسوی نے باور کرایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فلسطینی اورجنوبی ایشیاء میں کشمیری ظالمین کے ہاتھوں سزا بھگت رہے ہیں،وہاں یہود نے اور اس خطے میں ہنود نے یہاں کے رہنے والوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے ۔آقای موسوی نے یہ بات زوردیکر کہی کہ اندرا گاندھی نے بھارتی اسمبلی میں یہ بیان دیا تھا کہ ہم نے دو قومی نظریہ کو خلیج بنگال میں ڈبو دیاہے۔راہول گاندھی بھی اسی قسم کے بیانات دیتا رہتا ہے اور مودی نے تو خود بنگلہ دیش میں جا کر یہ اقرارکیا کہ بنگلہ دیش ہم نے بنوایا تھا اور آج وہ بلوچستان ،گلگت اور آزاد کشمیر کو بھی آزاد کرانے کی ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے جو ہمیں نہ صرف تنہا کرنا چاہتا ہے بلکہ اسکی کوشش ہے کہ پاکستان کو دہشتگرد ملک قراردیا جائے حالانکہ اس خطے کے مسائل کا واحد حل مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہے۔آقای موسوی نے باورکرایا کہ بھارتی فو ج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے بھارت سخت پریشان ہے ،ا س نے اسکی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا؟ لیکن اسے یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ 71والا پاکستان نہیں ایک ایٹمی طاقت ہے۔آقای موسوی نے کہا کہ اگر بھارت امریکہ اور افغانستان اس خطے کا امن تباہ و برباد کرنے کیلئے ایکہ کر سکتے ہیں تو پاکستان،چین ،ایران اور روس بھی اس سازش کو ناکام کرنے اور خطے کا امن بچانے کیلئے متحدہ محاذ وجود میں لا سکتے ہیں۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امام محمد باقرؑ نے احکام و علوم الٰہی کے اس قدر حقائق بیان فرمائے کہ کوتاہ دل اور بصیرت کے اندھوں کے علاوہ کوئی بھی ان کا انکار نہیں کرسکتا۔آپ ؑ نے کلمہ حق کہنے سے کبھی دریغ نہیں کیا،اسی کی پاداش میں آپ ؑ نے جام شہادت نوش فرمایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727