امریکی نائب وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان سے روک کر جرات کا مظاہرہ کیا گیا ،آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

پاکستان اپنی سلامتی کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہے، فرمودات امام محمد باقر ؑ انسانیت کیلئے مشعل نور ہیں۔قائد ملت جعفریہ کا ایام باقر العلوم کمیٹی سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے حکومت کی جانب سے امریکہ کو اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے سے اجتناب کرنے کے انتباہ اور امریکی نائب وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان سے روکنے کو دلیرانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سرغنہ اور اس کے پٹھو ذہن نشین رکھیں پاکستان اپنی بقا و سلامتی کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہے ، حضرت امام محمد باقر ؑ کے فرمودات و ارشادات دنیائے انسانیت کیلئے مشعل نور ہیں جن کی پیروی کرکے دشمنان اسلام کی ریشہ دوانیوں کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔ منگل کو شہادت حضرت امام محمد باقر ؑ کے سلسلے میں ایام باقر العلوم ؑ کے آغا زپرکمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعماری سرغنے نے ہندو بنئے کے ایما پر پاکستان کے خلاف چڑھائی کی کیونکہ بھارتی آرمی چیف نے اپنے خطاب میں ہرزہ سرائی کی تھی کہ سی پیک کا آزاد کشمیر سے گزرنا بھارتی خود مختاری کیلئے کھلا چیلنج ہے ۔ آقای موسوی نے کہا کہ ازلی دشمن بھارت آغاز ہی سے پاکستان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے جو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں جانے دیتا، پاکستان کو دو لخت کر کے بھی اسے چین نہیں آیا اور ایٹمی دھماکے کر کے ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی لیکن جب پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے جوابی ایٹمی دھماکہ کیا تو عالمی شیطانوں کی نیندیں حرام ہو گئیں ، بھارت نے وا ویلا مچا کر بے بنیاد الزامات عائد کرنے شروع کر دیئے ۔ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے واضح کیا کہ اب پوری دنیا ان شیطانوں کی سازشوں کو سمجھ چکی ہے اسی بنا ء پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں پاک افغان چین ،تاجکستان کے عسکری سربراہان کی انسداد دہشتگردی کانفرنس میں مختلف شعبوں میں مربوط تعاون کے معاہدے پر دستخط اور افغان فوجی سربراہ کیساتھ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں مشترکہ ورکنگ گروپ پر اتفاق خوش آئند ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ جنرل باجوہ نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ پاک فوج نے پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں نیز افغانستان میں جاری جنگ کا کھیل پاکستان میں ہر گز نہیں کھیلنے دیا جائے گا جو عالمی سر غنے اور ہندو بنئے کیلئے کھلا پیغام ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی غیور افواج کیساتھ ہیں اور بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہو نے دینگے ، ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے کیلئے قوم پوری طرح تیار اور متحد ہے ۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرمپ پالیسی کے جواب میں بھرپور جوابی پالیسی مرتب کرے اور بھارت کے مذموم عزائم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر کے دشمن کی حقیقت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا بچہ بچہ ارض وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان وارنے کو تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728