حضرت ابوذرؓ نے آخری سانس تک سچ کو آنچ نہیں آنے دی،ٹی این ایف جے 5ذوالحجہ کو ’’یوم صحابیتؓ ‘‘منائے گی

ولایت نیوز شیئر کریں

حضرت ابوذرؓ کی صداقت اور عظمت انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ ابو الحسن تقی
قومی ہیروز کے کردار کو مشعل راہ بنا کر قومیں اپنے حال اور مستقبل کو سنوارتی ہیں،حضرت ابو ذرؓ نے اسلام کی خاطر بے انتہا اذیتیں برداشت کیں
امریکی و بھارتی دھمکیوں کے پیش نظر حکمرانوں ،سیاستدانوں ،تمام سنجیدہ طبقات پر لازم ہے کہ وہ افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہوں

اسلام آباد( رجب کاظمی ) تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے ریجنل صدر علامہ ابو الحسن تقی نے کہا ہے کہ حضرت ابوذر غفاریؓ کی صداقت اور عظمت انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے جنہوں نے اپنی آخری سانس تک سچ کو آنچ نہیں آنے دی ، اہل بیت اطہارؑ اور پاکیزہ صحابہ کبارؓ کی سیرت ہردور میں مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی خصوصی ہدایت پر 5ذو الحجہ کو مقتدر صحابی رسولؐ حضرت ابوذر غفاری کی وفات کے سلسلے میں ’’یوم ابوذر کو ’’یوم صحابیت ‘‘ کے موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ملک بھر میں مجالس و خصوصی پروگراموں کا انعقاد کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی ریجنل ’’یوم صحابیت ‘‘ کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

علامہ ابو الحسن تقی نے باورکرایاکہ قومی ہیروز کا ہردور میں اہم مقام رہا ہے جن کی زندگی کے روشن پہلوؤں کو مشعل راہ بنا کر قومیں اپنے حال اور مستقبل کو سنوارتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت رسول اکرم ؐ پر ایمان لانے والے اور اسلام کی خاطر اذیتیں برداشت کرنے والی ہستیوں میں حضرت ابوذر غفاریؓ کا نام سر فہرست صحابہ کرام میں آتا ہے جنہوں نے سرکار د و عالم ؐ پر ایما ن لا کر اسلام کی خاطر اذیتیں برداشت کیں اور آخری دم تک ایمان پر ثابت قدم رہے ۔

علامہ ابو الحسن تقی نے مزید کہا کہ ابوذر کنیت کے حامل عظیم صحابیؓ کا اصل نام جندب بن جنادہ ہے جو قبیلہ بنی غفار سے تعلق رکھتے تھے ،آپ کے فضل وشرف کا ہر اہل ایمان معترف ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستند کتب فریقین میں فرمان رسالتؐہے کہ ابوذر سے زیادہ سچا زمین کے اوپر اور زیر آسمان خدا نے پیدا ہی نہیں کیا ۔کسی شخص نے اس حدیث کے متعلق حضرت امام جعفر صادق ؑ سے سوال کیا کہ کیا ابوذرؓ علی ؑ سے بھی زیادہ سچے تھے ؟ آپ ؑ نے ارشاد فرمایا کہ تمہیں معلوم ہے کہ حضور پاکؐ نے یہ کب فرمایا ؟اور پھر آپؑ نے جواب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ کچھ حضرات خدمت رسولؐ میں ابوذرؓ کی شکایت لائے کہ یہ علیؑ کے بارے میں عقل سے بالا تر باتیں کرتے ہیں تو حضور اکرمؐ نے جواب میں ارشاد فرمایا کہ ابوذرؓ سے زیادہ سچا خدا نے پیدا ہی نہیں کیا گویا ابوذرؓ کی باتیں سچ پر مبنی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عالمی وقومی حالات کے تناظر اور امریکی و بھارتی دھمکیوں کے پیش نظر حکمرانوں ،سیاستدانوں ،تمام سنجیدہ طبقات پر لازم ہے کہ وہ افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہوں تاکہ دشمن کا ایجنڈا ناکام کرکے اسلام کاجھنڈا سر بلند کیا جا سکے ، فقر بوذری کو شعار بنا کر جبر و استبداد کے ظالم پنجے سے مظلوم اقوام اور مسلم عوام کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔

ثمر الحسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کوامن کاگہوارہ بنانے کیلئے آپریشن رد الفساد کو کامیاب بناناہوگااورممنوعہ تنظیموں کوسختی سے روکناہوگا۔ انہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ آزادی کشمیرکی نئی لہرانہیں یقین منزل سے ہمکنارکرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3727