لاہور: قصر بتول میں شیعہ وا عظین و ذاکرین کی ولایت عظمی کانفرنس میں اعلامیہ پیش کیا جارہا ہے ۔

عقائد پر سودا نامنظور؛ آقائے موسوی کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد،پنجاب علمابورڈ کی پابندیاں مسترد ؛ ولایت عظمیٰ کانفرنس میں شریک ہزاروں ذاکرین واعظین کا اعلامیہ

ولایت نیوز شیئر کریں

کانفرنس میں نجف اشرف اور قم المقدسہ کے مراجع عظام کی جانب سے دعائیہ پیغامات ، شیعہ مدارس کے علماء کی بھر پور نمائندگی

توحید ، عدل ، نبوت ، امامت ، قیامت اور آیہ ولایت و اطاعت مذہب حقہ کی اساس ہے ،معجزات آئمہ اطہار اور ولایت تکوینیہ کو دل و جان سے مانتے ہیں ، یا علی ؑ مدد کی مخالفت کو انکار ولایت معصومین ؑ مانتے ہیں،

لاہور(ولایت نیوز) شیعہ واعظین و ذاکرین کی جانب سے امام بارگاہ قصر بتول ؑ لاہور میں جمعہ کو منعقدہ ولایت عظمیٰ کانفرنس کے ہزاروں شرکا نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مشن ولاء و عزا ، حرمتِ سادات،احترام مرجعیت اور ملتِ جعفریہ کے دینی حقوق کیلئے انکے ہر حکم پر لبیک کہنے اور آمدہ محرم الحرام ایام عزا کے موقع پر انکے ضابطہ عزاداری پر بھر پور عمل کرنے کے عہدکا اعادہ کیا ہے۔

تحریک تحفظِ ولا و عزا و حرمتِ سادات کے زیر اہتمام ہونیوالی کانفرنس میں علامہ آصف رضا علوی نے اعلامیہ پیش کرتے ہوئے حکومت سے عزاداری کی راہ میں انتظامی پابندیاں ختم کرنے اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں حقیقی نظریاتی شیعہ نمائندگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اعلامیہ میں حکومتِ پنجاب کے علمابورڈ کی جانب سے ذاکرین ، واعظین کے خلاف غیر منصفانہ فیصلوں اور ناروا پابندیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے علماء بورڈ کی جانب سے پابندیوں کی سفارشات کو مسترد کرنے کا اعلان کیاگیا۔

مختلف شیعہ مدارس کے علماء نے بھی کانفرنس میں بھر پور شرکت کی ۔
مختلف شیعہ مدارس کے علماء نے بھی کانفرنس میں بھر پور شرکت کی ۔
مختلف شیعہ مدارس کے علماء نے بھی کانفرنس میں بھر پور شرکت کی ۔
مختلف شیعہ مدارس کے علماء نے بھی کانفرنس میں بھر پور شرکت کی ۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ علماء ،ذاکرین ، بانیان مجالس و عزادارانِ مظلوم کربلا کے نزدیک اصول دین ، توحید ، عدل ، نبوت ، امامت ، قیامت اور آیہ ولایت و اطاعت مذہب حقہ کی اساس ہے ،معجزات آئمہ اطہار اور ولایت تکوینیہ کو دل و جان سے مانتے ہیں ، یا علی ؑ مدد کی مخالفت کو انکار ولایت معصومین ؑ مانتے ہیں، فروعات دین نماز روزہ، حج ذکوۃ، خمس جہاد، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا انکار کفر ہے،اعلامیے میں یہ بات زوردیکر کہی گئی کہ عقائد امامیہ اور ضروریات دین سے منحرف ہونے والے افراد سے ہمارا کو ئی تعلق نہیں ، عزاداری سید الشہدا سے متعلق شعائر شہ رگ تشیع ہیں جن کاانکار کرنیوالے شیعیت سے خارج ہیں۔

اعلامیے میں عزادارانِ مظلوم کربلا اور ذاکرین عظام کو غیر ملکی ایجنٹ کہنے والوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیر ملکی امداد پر ملک میں انتشار پھیلانے والے کالعدم انتہا پسند گروپوں ، دہشتگردوں، انکے سہولت کاروں اور مذہبی فساد پھیلانے والوں کیخلاف کاروائی کرے ۔اعلامیہ میں ولاء و عزا کی طرح حرمتِ سادات اور احترام مرجعیت کو بھی ضروریاتِ دین کا لازمی جزو قراردیتے ہوئے انکے مخالفین کی پر زور مذمت کی گئی اور ان سے بھر پور بیزاری کا اعلان کیا گیا۔

لاہور: قصر بتول میں شیعہ وا عظین و ذاکرین کی ولایت عظمی کانفرنس میں علامہ ۤصف رضا علوی اعلامیہ پیش کررہے ہیں۔
لاہور: قصر بتول میں شیعہ وا عظین و ذاکرین کی ولایت عظمی کانفرنس میں علامہ ۤصف رضا علوی اعلامیہ پیش کررہے ہیں۔

کانفرنس میں عقائد امامیہ اور ضروریاتِ مذہب سے منحرف ہونیوالے عناصر سے خواہ وہ صاحبانِ محراب منبر ہی کیوں نہ ہوں لا تعلقی کا اعلان کیا گیا۔اعلامیہ میں ملک میں ہونیوالی کسی قسم کی قانون سازی اور انتظامی احکامات ( ایگزیکٹیو آرڈر) کے ضمن میں مرکز مکتب تشیع کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ ولایتِ عظمیٰ کانفرنس نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن رد الفساد اور خیبر 4کی غیر مشروط حمایت اور اسکا دائرہ پورے ملک میں وسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔

کانفرنس میں علامہ آغا سید علی حسین نجفی نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ولائے علی ؑ ، عزائے حسین ؑ اور حرمتِ سادات اور احترام مرجعیت ہمارے عقیدے کی جان ہے جس پر کوئی سودا بازی نہ ہم نے پہلے کبھی کی ، نہ آئندہ کریں گے اور نہ کسی مائی کے لال کو کرنے دینگے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن اور ڈیرہ غازی خان کے معروف عزادار مخدوم سید ظفر عباس نقوی نے بھی کانفرنس سے خطاب کیاسید ابوذر بخاری نے کہا کہ ذاکرین کسی آزمائش میں گھبرانے والے نہیں ۔

دیگرمقررین میں علامہ اظہر عباس حیدری (گوجرانوالہ)، علامہ سید حسین مقدسی (واہ کینٹ)،ذاکر سید مداح حسین شاہ (دائرہ دین پناہ )، ذاکر وسیم عباس بلوچ ( لالیاں)، ذاکر منتظر مہدی (لاہور) ، علامہ ریاض حسین رضوی ( قلعہ دیدار سنگھ) ، ذاکر ریاض حسین رتوال( گجرات)،ذاکر اقبال حسین شاہ بجاڑ( کھاریاں)،علامہ آصف رضا علوی(فیصل آباد) ،ذاکر ذریت عمران شیرازی ،سید نثار قاسم کاظمی عرف جوجی شاہ (چکوال)اور دیگر شامل تھے جبکہ کانفرنس کے چیف آرگنائزر مخدوم سید نزاکت حسین نقوی نے تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر مقامی علمائے کرام کے علاوہ کانفرنس میں جن مقتدر علما ء نے شرکت کی ان میں علامہ سید محسن علی ہمدانی ،علامہ علی ناصر الحسینی تلہاڑا، علامہ راجہ بشارت حسین امامی،علامہ زین العابدین بخاری،علامہ اسد عباس نقوی، علامہ سید علی رضا زیدی، علامہ رائے مزمل حسین، علامہ کرامت عباس حیدری، علامہ ارشد گوہر ، علامہ رائے آصف عمرانی، علامہ آصف رضا ڈسکہ ، علامہ امجد علوی ، علامہ اسد عباس اطہر ، سید ذوالفقار حیدر نقوی اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔ولایت عظمیٰ کانفرنس کی میزبانی معروف عزادار سید اختر بخاری نے کی۔

کانفرنس کے اختتام پر عالم اسلام کی سربلندی،وطن عزیز کی سلامتی و استحکام،مقاما تِ مقدسہ کے تحفظ اور دہشتگردی کیخلاف عساکر پاکستان کے آپریشن کی جلد کامیابی کی دعا کی گئی اور بلاتفریق جملہ شہدائے دین ووطن کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کانفرنس میں نجف اشرف اور قم المقدسہ کے مراجع عظام کی جانب سے دعائیہ پیغامات بھی بیجے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے مختلف شیعہ مدارس کے علماء نے بھی کانفرنس میں بھر پور شرکت کی ۔

لاہور: قصر بتول میں شیعہ وا عظین و ذاکرین کی ولایت عظمی کانفرنس میں اعلامیہ پیش کیا جارہا ہے ۔
لاہور: قصر بتول میں شیعہ وا عظین و ذاکرین کی ولایت عظمی کانفرنس میں اعلامیہ پیش کیا جارہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3721