یوم آزادی پر زبردست جوش و خروش:پاکستان کی سلامتی کے ضامن پنجتن پاک ہیں، قائد ملت جعفریہ

ولایت نیوز شیئر کریں

ہرپاکستانی آزادی کی نعمت پر شکرخدا کرے ،تمام کے حقوق ادا کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا جاسکتا ہے۔آغا حامد موسوی 

انسانیت کی نجات اور پاکستان کے استحکام کیلئے اسوہ امام علی رضاؑ کی عملی پیروی ضروری ہے۔قائد ملت جعفریہ کا 23تا25ذیقعد ایام عزا منانے کا اعلان 

اسلام آباد (ولایت نیوز ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ہر باسی کا سائبان اور عزتوں کا پاسبان ہے ہرپاکستانی آزادی کی نعمت کا شکرانہ ادا کرے قیام پاکستان اور قائد و اقبال پر پر انگشت نمائی کرنے والے مت بھولیں آج بھی ہندوستان میں مسلمانوں سے زیادہ گائے بندر اور چوہے محفوظ ہیں، حکمرانوں سیاستدانوں کی غلطیوں نے قوم کو حقیقی آزادی سے بہرہ مند نہیں ہو نے دیا، کانگریسی رفاقتوں کو یاد کرکے ہندوستان کے غم میں گھلنے والے کانگریسی پٹھو پاکستان کے احسانات فراموش مت کریں ،مودی کے سر سے اکھنڈ بھارت کا نشہ نہیں اترا، حکمران سیاستدان ڈکٹیٹروں کی تمام پالیسیوں سے بیزاری کا اعلان کریں ، سیاستدان حکمرانوں کی جانب سے ایکشن پلان دانشمندانہ اقدام تھا لیکن افسوس اس پر مکمل عمل نہ ہو سکا،حکومت اپوزیشن سبھی نے کالعدم جماعتوں کو گلے لگارکھا ہے ،اللہ و رسول و پنجتن پاک پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر شان پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے حضرت امام علی ابن موسی الرضا ؑ کی شہادت کے سلسلے میں 23تا25ذیقعد ایام عزا منانے کا اعلان بھی کیا۔آقای موسوی نے باورکرایا کہ انسانیت کی نجات اور پاکستان کے استحکام کیلئے اسوہ امام علی رضاؑ کی عملی پیروی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پاکیزگی کردار نے تمام مکاتب اور قومیتوں کو ایک پرچم تلے جمع کردیا ور صفحہ ارضی پر نظریہ اسلام کے نام پر پہلے بار لکیر کھینچ دی گئی لیکن بدقسمتی سے قائد اعظم کے بعد مسلط ہونے والے حکمرانوں نے وطن سے زیادہ اپنی ذات جماعت کو مقدم جانااور اقبال و قائد اعظم کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکانظریہ اساسی کے ساتھ قائد و اقبال کے تصور کر بھی پامال کردیا گیا جس کے سبب آج بھی وطن عزیز کومسائل کا سامنا ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ ضیاء الحق کے بوئے ہو ئے دہشت گردی کے بیج کے سبب پاکستان تین عشروں سے آگ اور خون کا کھیل جاری ہے دوسروں کی جنگ پاکستان لانے والوں کے سبب ہزاورں پاکستانیوں کی جانیں جا چکی ہیں اربوں کھربوں کا نقصان ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد گروپ وج تج کر کام کررہے ہیں ۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دشمنوں نے پاکستان کی آزادی کی تحریک کی قیادت کی کوئٹہ میں ایک پلان کے تحت وکلاء کی پوری نسل کا خاتمہ کردیا گیالیکن ابھی بھی ہوش کے ناخن نہیں لئے گئے اگر پاکستان کو بچانا ہے تو آئین اور قانون کو سربلند رکھنا ہو گابانیان پاکستان کے وعدے اور خواب کے مطابق تمام قومیتوں مکاتب و مسالک و صوبوں کو ان کے حقوق دینا ہوں گے جس دن قائد و اقبال کے تصورات و فرمودات کو حقیقی معنوں میں اپنا لیا گیا اسی دن پاکستان ناقابل تسخیر ہو جائے گا جس کی سرحدوں سے مودی جیسے موذی دشمن سر ٹکرا ٹکرا کر مرجائیں گے ۔

مختار جنریشن کے کمسن بچے یوم آزادی کے موقع پر قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کے ہمراہ
مختار جنریشن کے کمسن بچے یوم آزادی کے موقع پر قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی کے ہمراہ
راولپنڈی ۔۔جشن آزادی کے موقع پر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری روڈ پر شان پاکستان ریلی
راولپنڈی ۔۔جشن آزادی کے موقع پر مختارسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مری روڈ پر شان پاکستان ریلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in D:\hshome\automotonk\walayat.net\wp-includes\functions.php on line 3728